ورلڈ نیوز

سی پیک میں حکومتوں کے مفادات کے ساتھ عوام علاقہ کے حقوق کو بھی ترجیح دینا ہو گی ، سردار شوکت علی کشمیری

اٹلی ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شہید عارف شاہد کی چو تھی برسی اور سی پیک کے با العموم ایشیائی اور با الخصوص پاکستانی خطہ پر اثرات با رے ایک اہم سیمینا ر مقامی ہال میں انعقا د پذیر ہوا ۔ جس میں بطور مہمان خصوصی پا رٹی سربراہ سردار شوکت علی کشمیری نے شرکت کی ۔

میزبانی کے فرائض آصف عباس ، عبد الوحید خان، کامران ایوب اورشہزاد خان نے سرانجا م دیے ۔ جبکہ اس موقع پر سابق مرکزی ترجمان یو کے پی این پی نا صر عزیز خان، سا بق سیکرٹری خارجہ امور جمیل مقصود ،تو صیف نقی جمو ں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی، طا ہر رفیق، جمیل اشرف جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ، ارشد محمود خان، خو رشید سید، کا شف عارف، راشد صدیق، علیم احمد، شکیل خان، غضنفر جعفری، طا ہر بٹ ، جہا نگیر احمد، کامران کریم اور دیگر مقامی سیاسی و سماجی رہنمائو ں نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پا رٹی کے سربراہ سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ شہید کشمیر سردار محمد عارف شاہد کی لا زوال قربانی پر خراج عقید ت پیش کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے با عث ۴ برس گزرنے کے باوجود بھی شہید کے قاتلو ں کو تا حال نہ تو گرفتا ر کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی تلا ش کے حوالہ سے کوئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اگر حقیقت میں کشمیری قوم کے ساتھ کوئی ہمدردی رکھتی ہے تو آل پارٹیز کشمیرالائنس کے سربراہ اور مقتدر کشمیری رہنما سردار عارف شاہد کے قاتلو ں کو فو ری طور پر گرفتا ر کرکے قرار واقعی سزا دے ۔

انہو ں نے کہاکہ عارف شاہد کے مجرم کتنے بھی طاقتور ہو ں ان کی گرفتا ری تک جدو جہد جا ری رکھیں گے ۔ انہو ں نے سی پیک منصوبہ کے خطہ میں منفی اثرات با رے تفصیلا ت سے آگا ہ کرتے ہو ئے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے اس تقریبا 54 بلین ارب کے منصوبہ میں ما حولیا ت اور اس کے ردعمل میں پیدا ہو نے والے مسائل با رے کوئی بھی بچٹ مختص نہیں کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان سے لیکر گوادر پورٹ تک ٹرانسپوٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلو دگی کے تدارک کے لیے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے پہا ڑی علاقہ میں آبا د افراد اور با الخصوص خطہ کشمیر میں بسنے والے بہت زیادہ متاثر ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان نے گلگت بلتستان میں ٹرنل تعمیر کر نے کے لیے دریا ئو ں کا رخ تبدیل کیا ہے جس کی وجہ سے کشمیر گلگت بلتستان میں بسنے والے افراد کی زندگیو ں پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو نگے ۔ وہا ں کے رہا ئشی موحولیاتی آلودگی اور پانی کی قلت کی بدولت گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جا ئیں گے ۔ انسانی زندگی کی بنیا دی ضروریا ت کو پس پشت ڈال کر تعمیر و ترقی کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے مابین اقتصادی راہداری کے اس ترقیاتی منصوبے کے خلا ف نہیں ہیں لیکن پاکستانی حکومت اور چائنہ کواپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے ساتھ ساتھ وہا ں کی عوام الناس کے بنیا دی حقوق اور بد وبا ش کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا ۔

انہو ں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ میں سب سے زیادہ چائنہ کو نفع پہنچے گا جبکہ سستی ترین اشیاء پاکستان کی منڈی می پہنچنے سے وہا ں کی اپنی پیدوار کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا اور ٹریڈ یونین کے حقوق پر بھی کڑی ضرب لگائی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ محض ایک ملک کو سپورٹ اور معاشی فائدہ پہنچا نے کے لیے کشمیری عوام الناس کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانو ں کی موقع پرستی کی وجہ سے عوام الناس متاثر ہوگی جس کے سد باب کے لیے ہمیں قبل از وقت موئثر اور احسن اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ پا ک چائنہ حکمرانو ں اور سیاستدانو ں کو سی پیک منصوبے کو کامیاب بنا نے کے لیے بلوچستان گلگت بلتستان کے عوام الناس کے مفادات اور حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے قدم آگے بڑھا نے ہو نگے ۔انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان ریا ست جمو ں و کشمیر کا آئینی حصہ اور ایک متنازعہ علا قہ جس میں کوئی بھی منصوبہ یا کام شروع کرنے سے قبل وہا ں کی عوام اورکشمیری قا ئدین کو اعتما د میں لینا بہت ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ادارو ں اور کا لعدم تنظیمو ں کی مداخلت پر تحریک آزادی کشمیر کو کشمیری قوم کے حقوق نہیں بلکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی تحریک میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے لیے کشمیری قوم کو اجتماعی سطح پر قومی مفادات کے لیے شعور و بیداری کا ثبوت دینا ہو گا ۔ پاکستانی حکمران کشمیری تحریک کو نقصان پہنچا نے کے لیے تمام سطحوں پر اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں جس سے با ز رہنا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید عالمی انسانی حقوق کے ادارو ں اور ذمہ ادارن سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی انتقام کی بنیا د پر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے سیاسی اور تحریکی رہنما ئو ں کو فوری رہا کروایا جا ئے ۔اس موقع پر سابق مرکزی ترجمان یو کے پی این پی نا صر عزیز خان ، سابق سیکرٹری خارجہ امور جمیل مقصود دیگرنے بھی خطابا ت کرتے ہو ئے شہید عارف شاہد کو زبردست نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker