ورلڈ نیوز

ایران میں بغاوت کچل دی گئی ہے، سربراہ پاسداران انقلاب

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران میں ثقافتی، معاشی اور سکیورٹی خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اب اس بغاوت کو کچل دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ملک بھر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ دشمنوں نے ایران میں ثقافتی، معاشی اور سکیورٹی خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی، ملک بھر میں مظاہرے کرنے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ نہیں تھی اور ہر مظاہرے میں 1500 سے زائد لوگ بھی نہیں تھے۔

محمد علی جعفری نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے دستوں نے تین صوبوں میں محدود پیمانے پر کارروائیاں کیں اور اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بغاوت ختم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ایک ہفتے سے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جن میں اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، فورسز نے مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker