یو۔کے نیوز

ڈاکٹر مشرف حسین کا سادہ انگلش زبان میں قرآن حکیم کا ترجمعہ منظر عام پر آگیا

نوٹنگھم( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسلم امہ کو عروج اور بلندی پر لیجا نے والا نسخہ کیمیا قرآن حکیم ہے ، جوا ں سال نسل کو دہشتگردی و انتہا پسندی اور بے راہ روی و گمراہی سے محفوظ بنا نے کے لیے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیما ت سے روشناس کروانا ہو گا ۔برطانیہ اور یو رپ میں آبا د بچو ں اور بچیو ں کے لیے یہا ں کی مقامی زبان میںقرآن مجید کا ترجمعہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہا ر ممتاز مذہبی سکا لر ڈاکٹر مشرف حسین نے یہا ں مقامی ہال میں اپنے مرتب کردہ قرآن پاک کے آسان انگلش زبان میں ترجمعہ کی تعارفی و تا ریخی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ مفتی اعظم مصر ڈاکٹر ابراہیم نجمی نے ڈاکٹر مشرف حسین کے اس جدید ترجمعہ کو تصدیقی سند بھی جا ری فرما ئی ۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ صاحبزادہ پیر سید محمد لخت حسنین شاہ، لارڈ میئر آف نو ٹنگھم محمد صغیر راجپو ت ، حافظ محمد فضل احمد، عبد الرزاق، علامہ ضمیر قادری، محمد اسماعیل ، مسز پاشا، مس حمیرا اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر مشرف حسین کی اس غیر معمولی کا وش پر زبردست خراج تحسین کرتے ہو ئے اسے امت مسلمہ کے لیے بہت بڑی نعمت قرار دیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر مشرف حسین کے اس ترجمعہ سے برطانیہ اور یو رپ میں بسنے والے مسلمان نوجوانو ں کو قرآن حکیم کی تعلیما ت کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کا موقع فراہم ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالا ت کے نتا ظر میں دیکھا جا ئے تو سوشل میڈیا پر منفی لٹریچر اور غیر مصدقہ تراجم کے باعث مسلم امہ کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس مستند اور آسان انگلش کے ترجمعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلم امہ کو خاصا نفع حاصل ہو گا ۔ انہو ں نے کہا ڈاکٹر مشرف حسین کی دس سالہ محنت و مشقت اور امت مسلمہ کے لیے درد دل کا یہ نچوڑ اور ایک بہت بڑا صدقہ جا ریہ ہے جس کے فوائد آنے والی نسلو ں کو تا قیا مت ملتے رہیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اب یہ ہما ری بحیثیت مسلمان ذمہ داری ہے کہ اس ترجمعہ کو زیادہ سے زیادہ شائع کروا کر دنیا بھر میں عام کیا جا سکے تاکہ جو لوگ عربی پر عبور نہیں رکھتے ہیں انہیں بھی پڑھنے اور سیکھنے کا موقع میسر آسکے ۔ اس موقع پر قرآن پاک کے اس منفر د ترجمعہ کو باالعموم دنیا بھراور با الخصوص برطانیہ بھر میں پھیلا نے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر قرآن پاک کو سیکھنے اور پھر اس کے احکاما ت پر عمل پہراہو نے کی خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker