یو۔کے نیوز

کرپٹ حکمران کی حما یت میں مٹھا ئیا ں تقسیم کرنے ، جشن منانے والو ں کی اصل میں خطا ہے ،خان عابد

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کرپٹ حکمران کی حما یت میں مٹھا ئیا ں تقسیم کرنے اور جشن منا نے والو ں کی اصل میں خطا ہے ،پاکستان کی غیرت و حمیت کا جنا زہ نکا لنے والے ضمیر فروش حکمرانو ں کے حق میں جشن منانا ذلت و رسوائی کی اعلیٰ ترین دلیل ہے ، کرسی کے نشے میں چور سیاستدان اپنی بے عزتی اور بے تو قیری کو بھی فتح یابی کے طور پر تسلیم کرتے ہیں ، پاکستانی قوم نے موجودہ حالا ت میں بھی شعور و بیداری کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر ہمیں تنزلی و پستی سے کوئی بھی بچا نہیں پا ئے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر صدر پاکستان تحریک انصا ف مڈلینڈز خان عابد نے معروف کالم نگا ر و نوجوان صحافی ایس ایم عرفان طا ہر سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ںنے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل اور میا ں نواز شریف کے کنبے کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے بلکہ ذلت و پستی کی تمام حدیں کراس کرچکے ہیں فاضل جنجز نے جس حکمت عملی اور تہذیب کے ساتھ میا ں نوا ز شریف اور اسکے خاندان کی کرپشن کو بیان فرمایا ہے اگر کوئی غیر ت مند سیاستدان ہو تا تو ملک کے اتنے معتبر عہدے سے خود بخود علیحدہ ہوجاتا ۔ انہو ں نے کہاکہ عدلیہ کے فیصلہ کے باوجود بھی پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان کا عدالت کے با ہر جشن منانا اور مٹھائیا ں تقسیم کرنا بے حسی اور بے غیرتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ خو د کو سنیئر اور با کردار نام نہا د سیاستدان کہلوانے والے خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور دانیا ل عزیز کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے جو کہ پاکستانی عوام کو محض اپنے ذاتی مفادات اور برسر اقتدار رہنے کے لیے بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو اپنے ضمیر کو جھنجو ڑتے ہو ئے اس با ت کو دیکھنا ہو گا کہ کیا کرپشن اور بے ایمانی کا مرتکب انسان انکا حکمران رہ سکتا ہے پو ری دنیا کو اس عمل سے کیا پیغام جا ئے گا کیا محب وطن پاکستانی قوم اب بھی یہ گوارا کرے گی کہ ایک کرپشن اور بد عنوانیو ں میں ڈوبا ہو ا شخص انکا حاکم رہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے لیکن ایک فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہمیں بھی کرنا ہو گا کہ کب تک ہم مردہ ضمیر اور بے حسی کے ساتھ وقت گزارتے رہیں گے ۔ پاکستان سے سزا اور جزا کا نظام ختم ہو جا ئے گا ۔ اگر آج ایک کرپٹ اور بدعنوان سیاستدان کو سزا نہ دی گئی تو پھر ملک میں کسی کا احتساب ممکن نہ ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker