ورلڈ نیوز

تعلیمی انقلا ب سے دہشت و وحشت کا خاتمہ ممکن ہے، غازی احمد نواز

ملٹن کینز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں بڑھتی ہو ئی نفرت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت کے حوالہ سے ایک اہم کانفرنس مقامی کالج میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض انور کاسم نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر میئر آف ملٹن کینز کونسلر سٹیو کوو نٹری ،ایجوکیشن سفیر سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول حملہ میں زخمی ہو نے والے بچے غازی احمد نواز ،ڈاکٹر جولی ملز پرنسپل ملٹن کینز کا لج ، الزبتھ ہو وے ، پیٹر سینڈر ز، بشپ آف بکنگم شا ئر ریڈ ایلن ولسن ، سابق میئر آف ملٹن کینز سبحان ملک شفیق ، صدقہ جمعہ ، مریم سمتھ،محمد نواز خان، عمر نواز خان، زاہد مہمند، فرح خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر غاز ی احمد نواز نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ستمبر سال دو ہزار پندرہ سے تعلیمی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کا مقصد بر طانیہ میں بسنے والے تمام نوجوان طا لب علمو ں کو نام نہا د جہا دیوں کے منفی ہتھکنڈوں سے محفوظ بنا کر انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم ہی وہ واحد شے ہے جو کسی معاشرے کی بہتری اور قوم کی تعمیروترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ اسی کے زریعہ سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا جڑ سے خا تمہ کیا جا سکتا ہے ۔ 800 سے زائد بچے جہا د کے نام پر بر طانیہ جیسا مہذب معاشرہ چھوڑ کر نا م نہا د جہا دیوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں دیگر طلباء و طالبا ت کو ان انتہا پسندوں اور دہشتگردوں سے بچا نے اور حیوانو ں والی زندگی بسر کرنے سے روکنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ بر طانیہ اور یو رپ جیسے مہذب معا شرو ں میں پلنے بڑھنے والے بچوں کا انتہا پسندی کی طرف رحجان ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ ایسی تمام سرگرمیو ں کو روکنے اور بچو ں کو راہ راست پر رکھنے کے لیے تمام قومی اداروں کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی قائد ین کو بھی اپنا مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا میں خود اس دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکا ر اور ایک جیتا جا گتا ثبو ت ہو ں جسے دہشتگردوں نے تعلیم سے روکنے کے لیے جان سے ما رنے کی کوشش کی میرا حقیقی بھا ئی حارس نواز خان اور 130 سے زائد ساتھی طا لب علموں کی شہا دت دسمبر دو ہزار چو دہ میں رونما ہو ئی جس نے پاکستان کے تعلیمی اداروں کو ایک بڑا دھچکا دیا لیکن آج بھی پاکستانی نوجوان پختہ ارادے اور یقین کامل کے ساتھ اپنے روشن مستقبل اور بہتر حال کے لیے کوشاں دکھائی دیتا ہے ۔ تعلیمی انقلاب کے زریعہ سے ہی انتہا پسندی نفرت اور دہشت و وحشت کا خاتمہ حقیقی معنو ں میں کیا جا سکتا ہے ۔ کسی بھی پڑھے لکھے اور با شعور معاشرے میں انتہاپسندی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ امن و تسلیم سے ہی دلو ں پہ حکومت اور ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ امن اور تعلیم کا جو مشن میں لیکر چلا ہو ں ہر اہل نظر اور فکر میرا ساتھ دے تاکہ با ہمی اتحاد و اتفا ق سے دہشتگردی انتہا پسندی اور بے راہ روی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker