یو۔کے نیوز

مین کا ئینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ چیرٹی افطا ر ڈنر کا انعقاد

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مین کا ئینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں سالانہ چیرٹی افطار ڈنر انعقاد پذیر ہوا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض چیف ایگزیکٹو راہب رشید نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پرڈاکٹر عاصم یوسف، فرحان رشید عید گا ہ سائو نڈ ، چیئرپرسن مین گا ئینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ثمینہ ہا رون ، خزانچی راجہ محمد منظور ، خادم حسین ، ظفر محمود، اجمل تاج روز کا رز ، ساجد یو نس ہرٹ لینڈز گروپ ، امجد خان پرنٹ ایکسپریس ، فراز یونس امہ کیئر فا ئو نڈیشن برطانیہ ، بلال علی ، رضوان عارف، محسن چو ہدری ، شاہد اختر گھمکول شریف ، جا وید اقبال ، غضنفر محمود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ ماہ صیام کی ان با برکت اور رحمتو ں بھری سا عتو ں میں ضرورت مند اور محتاج افراد کی مدد اور تعلیم صحت عامہ ، خوراک اور پا نی کے منصوبہ جا ت کے لیے اس سالانہ افطا ر ڈنر کے زریعہ سے چیرٹی اکھٹی کی گئی ۔ جہا ں مردو خواتین نے بھرپور حصہ لیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ اللہ اور اسکے رسول کی خو شنودی کے لیے ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والے غریب افراد کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ بلا امتیا ز رنگ و نسل مذہب اور قبیلے کے ہمیں اپنے ہمسائیو ں اور قریبی رہنے والو ں کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کسی مشکل یا پریشانی کا شکا ر تو نہیں ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ دین اسلام رواداری امن محبت اور بھا ئی چارے کا آفا قی پیغام دیتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جو افراد راہ خدا کے اندر غریب غرباء اور ضرورت مند افراد کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں تو اللہ رب العزت انہیں کبھی بھی کسی کا محتاج اور تنگ دستی لا حق نہیں کرتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک میں خیرات صدقات اور با ہمی تعاون کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے ۔کیونکہ اس میں نیکیو ں کا اجر و ثواب بے حد بڑھا دیا جا تا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمان ہر قسم کی دہشتگردی انتہا پسندی اور بد امنی کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ ان کا دین اور مذہب انہیں دوسرے کے لیے نفع بخش بن جا نے اور حسن سلوک کا ہی درس دیتا ہے ۔ اس موقع پر عمرہ کے ٹکٹ کے لیے قراعہ اندازی بھی کی گئی اور خوش نصیبو ں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker