یو۔کے نیوز

با ئیسویں سالانہ عالمی تحفظ ناموس رسالت ﷺ و سنی کانفرنس 29 جولائی کو برمنگھم میں ہوگی

برمنگھم(پ ر) جماعت اہل سنت برطانیہ کے مرکزی ناظم نشرواشاعت علامہ مفتی محمد نصیرالله نقشبندی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق
جماعت اہل سنت برطانیہ کے قائدین جن میں علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ شیخ مصباح المالک لقمانوی ،علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی، علامہ پیر طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید احمدمکی، علامہ مفتی یار محمد قادری، علامہ رسول بخش سعیدی اور دیگر قائدین کا اجلاس مرکزی دفترقادریہ ٹرسٹ برمنگھم میںمنعقد ہوا جس میں كکانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے بعد اپنے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جماعت اہل سنت برطانیہ کے زیر اہتمام22 ویں سالانہ انٹر نیشنل تحفظ ناموس رسالت ﷺ وسنی کانفرنس مورخہ 29جولائی 2018 بروز اتوار بعد ازنماز ظہر مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں انعقاد پذیر ہوگی۔جس میں دنیا بھر سے عظیم علماء کرام ،مشائخ عظام ،سکالرز ،پارلیمنٹرین ،علمی ،فکری اور روحانی شخصیات تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے آفاقی عنوان پر عربی ،انگریزی اور اردو زبان میں تقاریر،لیکچرز،اور مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیںاس کانفرنس میںبرطانیہ و یورپ سے ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانے قافلوں کی صورت میںشرکت کریںگے۔ بلخصوص اس کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی منیب الرحمان چیئرمین مرکزی روئیت ہلال کمیٹی پاکستان ،غا زی ملت علامہ سید ہاشمی میاں اشرفی انڈیا ،علامہ مفتی محمد اکبرہزاروی سائوتھ افریقہ ،علامہ صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمان اسلام آباد پاکستان اور ان کے علاوہ برطانیہ اور یورپ کے انگریزی سکالرز بطور خاص شرکت کر یںگے یہ عظیم الشان کانفرنس مسلمانان برطانیہ و یورپ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker