یو۔کے نیوز

شیخ الحدیث مفتی محمد حیات خان قادری کے صاحبزادے کی وفات پر جما عت اہل سنت برطانیہ کا اظہا ر افسوس

لندن(سپیشل رپورٹ) جماعت اہل سنت بر طانیہ کے قائد ین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ، علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ،علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ،علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندی ، علامہ پیر محمدطیب الرحمن قادری، علامہ مفتی یار محمد قادری، علامہ حافظ سعید احمد مکی ،علامہ سید ظفر اللہ شاہ ،علامہ قاری محمد انور قمر، علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری، علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ محمد فاروق نظامی، علامہ سید فاروق شاہ سیالوی، علامہ قاری محمد حنیف حسنی ،علامہ صاحبزادہ محمد حماد صدیقی اور دیگر علما و مشائخ کی جانب سے شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد حیات خان قادری رضوی مہتمم دارالعلوم حنفیہ رضویہ ہجیرہ آزادکشمیر کے جواںسالہ بیٹے صاحبزادہ محبوب حیات قادری کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس اور دلی تعزیت کرتے ہوئے اسے پورے اہل سنت کا نقصان اور خلا قرار دیا ۔انہو ںنے کہا کہ علامہ محبوب حیات قادری ؒکے انتقال پر ملال سے اہل سنت کا ایک اور چمکتا ہوا ستارہ غروب ہوگیا۔ الله تعالیٰ اہل سنت کے اس خلاء کو اپنے خزانہ غیب سے پورا فرمائے اور حضرت شیخ الحدیث اور انکے تمام متعلقین کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کرنے اور اس پر صبر کی توفیق عطا فرمائے ۔قائدین جماعت اہل سنت بر طانیہ نے کہا کہ علامہ محبوب حیات قادری ؒ کی نماز جنازہ میں پاکستان ،برطانیہ اور آزادکشمیر سے ہزاروں مسلمانوں اور کثیر تعداد میں پاکستان اور آزادکشمیر سے علما و مشائخ اور اہل فکر ونظر،حفا ظ، ثناء خوان مصطفیٰ، سیاسی اورسماجی ، ملی شخصیات کی شرکت حضرت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی اعظم آزاد کشمیر علامہ مفتی محمد حیات خان قا دری رضوی کی ہجیرہ آزادکشمیر میں 65 سالہ تدریسی ،علمی اور روحانی خدمات کا بین ثبوت اور حضرت شیخ الحدیث کے اعلیٰ اخلاق اور کردار کا اللہ تعالی کی بارگاہ سے صلہ ہے۔ تمام علما ء و مشائخ نے حضرت شیخ الحدیث کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی انکے وجود کو اسلام اور اہل سنت پر سلامت اور قائم رکھے اور علامہ محبوب حیات قادری رحمہ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام سے نوازے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker