یو۔کے نیوز

انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بچو ں کو صحتمند سرگرمیو ں کی طرف مائل کرنا ہو گا،شفیق شاہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بچو ں کو صحتمند سرگرمیو ں کی طرف مائل کرنا ہو گا ،کھیل اور مثبت تفریح ذہن کو خوشگوار تسکین فراہم کرتے ہو ئے گمراہ کن سوچ اور برے راستے سے محفوظ بنا تی ہے ، مثبت کھیلو ں میں توانائی صرف کرنے سے انسان ہر قسم کی برائی اور بری حرکا ت و سکنا ت سے محفوظ رہتا ہے ، برمنگھم کرکٹ لیگ نوجوان نسل کو کھیلو ں کی طرف راغب کرنے میں تمام تر کوشیں اور کا وشیں بروئے کا ر لارہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے یہا ں جمو ں و کشمیر کرکٹ کلب کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعاما ت کے شرکا ء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرچیئرمین برمنگھم کرکٹ لیگ ظفر سلام، سیکرٹری جمو ں و کشمیر کرکٹ کلب راجہ طارق خان، محمد نزاکت ، محمد عمران ، راجہ شیراز، راجہ سرفراز، راجہ ذیشان، عاصم حسین، شعبان حسین ، فخر شاہ، زبیر شاہ، شکیل خان، ملک مسعود ، راجہ زاہد ، اسحاق خان، شیراز مغل، راجہ قمر، سکھبیر پارج اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سابق لا رڈ میئر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالا ت میں کھیل اور مثبت تفریحی سرگرمیاں ہما رے بچو ں کے لیے بہت ضروری ہیں ۔تا کہ انہیں منفی سرگرمیو ں سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے ۔ اس موقع چیئرمین برمنگھم کرکٹ لیگ ظفر سلام کا کہنا تھا کہ برمنگھم کرکٹ لیگ تقریبا سو برس سے کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدما ت پیش کر رہی ہے ۔ اس میں 80 ٹیمیں شامل ہیں جن میں مقابلے کی فضاء اور پھر حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقسیم انعاما ت کی تقریبا ت بے حد ضروری ہیں ۔ کمیونٹی کو ایسی مثبت سرگرمیو ںکے لیے مکمل تعاون مہیا کرنا چاہیے ۔ راجہ طا رق خان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر کرکٹ کلب دیا ر غیر میں کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی روایت و ثقافت کی بھی ترجما نی کررہا ہے ۔ کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ خدمت انسانی کے لیے بھی احسن اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ پاکستان و آزادکشمیر کے جن علا قو ں کے لیے بنیا دی ضروریا ت زندگی کی سہولیا ت میسر نہیں ہیں ان کے لیے چیرٹی اکھٹی کرکے ان کی معاونت بھی کی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ 2004 سے جمو ں و کشمیر کرکٹ کلب کرکٹ اس شعبہ میں نمایا ں کامیابی حاصل کررہا ہے ۔ اس کے ساتھ وابستہ نوجوان اپنی کمیونٹی کا بہتر تاثر دوسری کمیونٹیز تک پہنچا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ٍکھلا ڑیو ں میں انعاما ت تقسیم کرتے ہو ئے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker