یو۔کے نیوز

پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کےلیے معاشی انقلا ب ثا بت ہو گا ، عمران عزیز

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر ڈا ئیسپورا چیمبر آف کا مرس کے زیر اہتمام ڈائر یکٹر فا ز اسٹیٹ اینڈ بلڈرز عمران عزیز خان کے اعزاز میں ایک پروقا ر تقریب مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض سردار ضیاء محمود نے سرانجام دیے ۔ تا رکین وطن پاکستانی و کشمیر کمیونٹی نما ئندگان نے بھرپور شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت خان صدر جمو ں وکشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ، سردار افتخا ر عزیز یو کے سولیسیٹر، چو ہدری مروت حسین، چو ہدری خادم حسین چیف آرگنا ئزر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر برطانیہ، قا ری اظہا ر احمد، سید سعید احمد،راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ، سردار تنویر رفیق، سردار مقدر خان، مرزا فیصل محمودصدر پاک سرزمین پارٹی برمنگھم، فرحان عزیز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عمران عزیز خان ڈائر یکٹر فا ز اسٹیٹ اینڈ بلڈرزکا کہنا تھا کہ تا رکین وطن پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ پردیس میں رہتے ہو ئے اپنے دیس میں پراپرٹی میں انویسٹمنٹ کے حوالہ سے کوشش کریں ۔انہو ں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستانی و کشمیر ی کمیونٹی کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈایفنس ہا ئو سنگ سوسائٹی اور بحریہ ٹا ئو ن میں کامیاب انویسٹمنٹ کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح نہ صرف تارکین وطن پاکستانی و کشمیریو ں کو اپنے ملک کے ساتھ گہرا رابطہ بحال رہے گا بلکہ مزید بہتری کے بھی امکانا ت موجود ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بلا شبہ پاکستان اور کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز ہم وطنو ں کا خاصا عمل دخل ہے ۔ ان کے زرمبادلہ سے ملک کی معاشی حالت مستحکم ہو تی ہے ۔ اس سلسلہ میںمزید کا روبا ری معاملا ت کو آگے بڑھا یا جاسکتا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ ڈیفنس ہا ئو سنگ سوسائٹی اور بحریہ ٹائون دونو ں قابل اعتما د ادارے ہیں جہا ں پر نہ تو قبضہ مافیا کا کوئی خدشہ ہے اور نہ ہی کسی قسم کے دھوکے فراڈ کا ۔ انہو ںنے کہا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف جا ری جنگ کے بعد اب پاکستان دوبا رہ پرامن ما حول کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اس دور میں پراپرٹی کی معقول قیمتو ں کی بدولت انویسٹمنٹ آنے والے مستقبل قریب میں خاصی کا رآمد اور منا فع بخش ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اووسیز کمیونٹی کو موقع سے فائدہ اٹھا تے ہو ئے اپنے ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ کرنا چاہیے تا کہ اپنے وطن سے محبت اور عقیدت کے رشتہ کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر سردار ضیاء محمود کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر ڈا ئیسپورا چیمبر آف کا مرس درحقیقت دنیا بھر میں آبا د کشمیریوں کے آپسی روابط کو بحال کرنے کا موئثر ترین زریعہ سے جس کا مقصد کشمیری کمیونٹی کو معاشی طور پر انفرادی اور اجتماعی سطح پر منظم کرنا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مناسب پلیٹ فارم کو مزید فعال بنا نے کے لیے تمام کشمیری کمیونٹی کو مثبت اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا کے کسی خطہ میں آبا د کشمیری اس کی ممبر شپ حاصل کرکے ایک دوسرے کے ساتھ کا روبا ری روابط کو مزید بہتر بنا تے ہو ئے استفادہ کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker