ورلڈ نیوز

جنرل راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ مقرر

پاکستان ( انویسٹی گیشن سیل )پاکستانی فواج کا ایک اور اہم اعزاز سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کو 39 اسلامی ممالک کی ا فواج کا سربراہ مقرر کردیا ۔ با وثوق زرائع نے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے کرائون پرنس محمد بن نا ئف کی کوششوں سے داعش اور دہشتگردی کے خلا ف بنائی جا نے والی اسلامی افواج کے الائنس کا سربراہ سابق سربراہ مسلح افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کو مقرر کردیا گیا ہے ۔اس حوالہ سے جنرل راحیل شریف کو شاہی طیا رے میں لا ہور سے سعودی عرب بلایا گیا اور انکا بطور 39 اسلامی ممالک کی افواج کا سربراہ تقرر دو سال کے لیے کیاگیا ہے۔ انکی تنخواہ نیٹو افواج کے کما نڈر انچیف سے زیادہ ہوگی۔ یا د رہے کہ داعش اور دیگر انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلا ف بننے والے 39 ممالک کے فوجی الا ئنس میں سعودی عربیہ ، پاکستان ، ترکی ، متحدہ عرب اما رات ، بحرین ، بنگلہ دیش، تیونس، سوڈان،ملا ئشیا، مصر ، یمن اور دیگر مسلم ممالک کی افواج شامل ہیں ۔جہا ں یہ بات با العموم مسلم ممالک اور با الخصوص پاکستا ن کے لیے انتہائی خوش اآئند اور قابل فخر ہے وہا ں داعش اور دہشتگرد تظیمو ں کے لیے انتہائی خطرے کا باعث او رایک موت کا پیغام ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker