یو۔کے نیوز

پیر محمد عتیق الرحمان فیضپوری کے انتقال پر قائدین جماعت اہل سنت برطانیہ کا اظہار تعزیت

برمنگھم (پ ر)جماعت اہل سنت بر طانیہ کے قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ،علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، ،علامہ مفتى محمد نصيرالله نقشبندى ،صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیضپوری،علامہ صاحبزادہ طاہر آزاد،صاحبزادہ جمیل الرحمن جما لی، علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ  قاری محمد حنیف حسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی ،علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ صا حبزاده محمد حمّاد صديقي ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ھاشمی ، علامہ شا ہجان مدنی،علامہ خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، ،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی، علامہ صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہد ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی ، علامه حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، علامہ محمد یوسف قمر ،علامہ فاروق نظامی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی  ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی  ،علامہ قاری شبیر حسنی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی اور دیگر سمیت تمام زعمائے جماعت اہل سنت برطانیہ نے سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر ،جمعیت علماے جموں و کشمیر کے صدر سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف ، پیر طریقت رہبر شریعت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ الحاج پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری رحمة الله علیہ کے انتقال پر ملال اور اس عظیم سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری ملت اسلامیہ کا نقصان اور سانحہ قرار دیا ہے اور تمام زعمائے جماعت اہل سنت برطانیہ نے اپنے اجتماعی بیان میں مبلغ اسلام حضرت پیر محمد عتیق الرحمان فیض پوری رحمة الله عليه کی حیات وخدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ پیر صاحب رحمہ الله کی پوری زندگی دین متین ،مسلک اہل سنت اور ملت اسلامیہ کی خدمت ،تبلیغ و تعلیم میں گزری انہوں نے ہر محاز پر اہل سنت کی نمائندگی کا حق ادا کیا ان کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے بلخصوص تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں آپکی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی الله تعالىٰ قبله پیر صاحب کی بخشش و مغفر ت فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو ان کے لیے صدقہ جاریہ فرما تے ہوئے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام و مرتبہ عطا فرمائے اور ان کے برادر مکرم مبلغ اسلام محبوب العلما ءحصرت پیر محمد حبیب  الرحمان محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف اور ان کے تمام خاندان ، مریدین ،خلفاءا ور عقیدت مندوں کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائےیقیناقبلہ پیر صاحب رحمہ الله کے انتقال پر ملال سے اہل سنت و جماعت میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ رب کریم انکے خاندان ،جملہ پسماندگان اور تمام مریدین و متوسلین کو صبر کی توفیق عطاءفر ما ئے۔ان کی دینی اور ملی خدمات جلیلہ کو قبول فر ما کر ان کے قائم کردہ علمى روحانى اداروں کو ہمیشہ فیض رساں رکھے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker