یو۔کے نیوز

امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی تعلیما ت قرآن و سنت کو سمجھنے میں مددگا ر ثا بت ہوتی ہیں ، اہل سنت و الجما عت برطانیہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اہل سنت و الجما عت برطانیہ کے زیر اہتمام امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی مذہبی علمی و فقہی خدما ت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پا نچویں سالانہ عظیم الشان امام اعظم ابو حنیفہ کانفرنس مکی مسجد میں انجام پذیر ہوئی ۔ میزبانی کے فرائض مولانا قا ری اظہا ر احمد اور مولانا طا رق مسعود نے سرانجام دیے۔

کانفرنس میں برطانیہ بھر سے جید و اکا بر علماء کرام نے بھرپور شرکت کرتے ہو ئے امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی حالا ت زندگی سیاست ، ریاست ، تجا رت ، اسلام کی ترویج و اشاعت ، قیاس و اجتہا د ، فقہی مسائل اور مختلف موضوعات پر روشنی ڈالتے ہو ئے عوام الناس میں اپنے اسلا ف اور محسنین کے با رے میں شعور و آگہی بیدار کرنے کیی سعی جمیلہ کی ۔ اس موقع پر مولانا عطا ء اللہ خان ، مولانا مفتی عبد الوہاب، مولانا مفتی خالد محمود، مولانا مفتی ابراہیم، مولانا شا ہ عبد العزیز ، مولانا سکندر اقبال ، مولانا عمیر نثار، مولانا بلال خان، مولانا قاری تصورالحق مدنی ، مولانا اکرام الحق خیری ، مولانا محمد امداد اللہ قاسمی، قا ری لیا قت حسین عثمانی ، مولانا محمد قاسم ،قاری فضل خالق اور دیگر نے خصوصی خطابا ت کرتے ہو ئے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی دین اسلام کے لیے گراں قدر خدما ت کو تا قیام قیامت یا د رکھا جا ئے گا ۔

آپؒ نے قرآن و سنت کی رہنمائی لیتے ہو ئے دین کو امت مسلمہ کے لیے با آسانی سمجھنے کی بھرپور کوشش کی ۔ انہو ں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ انکے شاگردو ں اور ان جیسے اسلاف کی بدولت آج چو دہ سو سال کے بعد بھی دین اسلام اپنی اصلی حالت میں ہما رے پا س موجود ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آپؒ نے قرآن اور سنت کو سر فہرست رکھتے ہو ئے فقہی مسائل کے زریعہ سے امت مسلمہ کو رہنمائی بخشتی آج دنیا کے کونے کو نے میں حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒکی تعلیما ت ہما رے لیے مشعل راہ ہیں جو قرآن اوراحادیث نبوی ﷺ کو سمجھنے اور ان پر عمل پہرا ہو نے میں مددگار ثا بت ہوتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ سے محبت و عقیدت کا محض دعویٰ ہی نہیں بلکہ ان کی فکر و سوچ اور نظریا ت پر اپنی زندگیا ں بسر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس عظیم الشان کانفرنس کے اختتام پر اتحاد امت مسلمہ اور امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کے بلندی درجا ت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker