یو۔کے نیوز

عالمی برادری دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کا ساتھ دے ,اوورسیز ایم ایل اے آزادکشمیر

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) حالیہ سانحہ لا ہو ر میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہو ئے تا رکین وطن پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمہ وقت وطن عزیز کے خلا ف سازشو ں میں مصروف عمل ہیں ۔ جس کی ایک اہم کڑی لا ہو ر میں خود کش دھماکہ ہے ۔ اس حوالہ سے ایک اہم مذمتی تقریب مقامی ہوٹل میں اوورسیز ایم ایل اے راجہ جا وید اقبال اور سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی قیادت میں انعقا د پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر کونسلر ذاکر اللہ ، صاحبزادہ فاروق احمد القا دری، چو ہدری محمد عارف ، ملک فتح خان، اظہر محمود، راجہ سکندر، محمد اشفاق، محمد مبارک خان ، ساجد یوسف اور دیگر نے شرکت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان موجودہ حالا ت میں بڑی تیزی سے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہو ں پر گا مزن ہے۔ لیکن دشمنان وطن امن و سکون اور خوشحالی کو قائم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ خود کش دھماکہ میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین ، ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13 افراد کی شہادت اور 70 سے زائد زخمی ملک کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ یہ محض صوبہ پنجاب کے دارلخلا فہ لا ہو ر کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ پاکستان کی سا لمیت اور بقاء پر حملہ کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن پاکستانی و کشمیری دکھ و کرب کی اس دردناک گھڑی میں اپنے ہم وطنو ں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم کے جذبے ان مٹھی بھر دہشتگرد عناصر کے خلا ف کبھی بھی سرد نہیں ہو نگے لاکھو ں قربانیو ں کے باوجود بھی شیطانی قوتو ں کے خلا ف اپنی حکومت اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف پو ری دنیا کو پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا ۔ گذشتہ برس مارچ کے اندر لاہو ر میں گلشن پارک کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 70 سے زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں اور اس دفعہ یہ حملہ لاہو ر کی مال روڈ پر کیا گیا ہے جہا ں عوامی آمد و رفت خاصی رہتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلا ف پو ری قوم کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک جھنڈے تلے جمع ہونا پڑے گا ۔ انہو ں نے شہداء کے لیے مغفرت اور شدید زخمی ہو نے والو ں کے لیے مکمل صحت یابی کی خصوصی دعا بھی کی ۔ ان کا کہناتھا کہ دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم سے ہما رے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں ۔ تعمیرو ترقی اورآگے بڑھنے کا یہ سنہری سفر ہمیشہ جا ری و ساری رہے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker