یو۔کے نیوز

شہداء کربلا کا نفرنس و محفل صدائے حسان


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شہداء کربلا کا نفرنس کے موقع پر محفل صدائے حسان ؓ محمد بلال نوشاہی سہروردی کی رہا ئشگا ہ پر انعقاد پذیر ہوئی جس میں مقامی علماء و مشائخ حفاظ اور نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔ محفل کی روحانی سرپرستی دنیا ئے نعت گوئی کے عظیم بین الاقوامی نعت خواں الحاج پیر سید محمد فصیح الدین سہروردی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض صوفی محمد یسین نو شاہی ، محمد بلال نوشاہی سہروردی اور انکے خاندان نے سرانجام دیے ۔ سجا دہ نشین گو لڑہ شریف اسلام آبا د صاحبزادہ پیر سید غلام نظام الدین جا می گیلا نی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف نعت خواں الحا ج گل تعارف احمد اور حافظ محمد خلیل سلطان اشرفی کے ساتھ ساتھ قاری محمد امین صدیقی ، قا ری تنو یر اقبال قادری، بلال علی نقشبندی ، قاری عبد الغفور چشتی، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، علامہ محمد رمضان رضا، محمد احمد علی اور دیگر نے بھی رسول اللہ ﷺ اور شہداء کربلا کی با رگا ہ میں گلہا ئے عقید ت کے پھول نچھا ور کیے ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کربلا کی عظیم اور لازوال قربانی ایثا ر ، بردباری اور صبر و تحمل کا درس دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوا سہ رسول حضرت امام حسین ؓ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے حق و باطل کو دنیا کے سامنے واضح کردیا ۔ انہو ں نے کہاکہ آل رسول کو ہمیشہ ہمیشہ ختم کرنے کا ارادہ رکھنے والا یزید آج تا ریخ کے سیاہ ابواب میں غرق ہو گیا ہے جبکہ حسینیت کا پرچار کرنے والے رہتی دنیا تک زندہ و جا وید رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ شہداء کربلا سے محبت و عقیدت کا دعویٰ اسی وقت مکمل ہوتا ہے جب ایک مسلمان اپنی سوچ فکر اور اختیارات پر خالق و مالک کے احکامات کو غالب کرلیتا ہے ۔ اس موقع پر شہداء کربلا کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی ختم پاک پڑھا گیا اور اختتام پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker