یو۔کے نیوز

متنازعہ جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں سیاسی اور انسانی حقوق کی نوعیت پر اہم سیمینار

مانچسٹر ( سلامت حسین/ تنویر کھٹانہ سے)عوامی مفاہمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر گریٹرمانچسٹر میں "منقسم و متنازعہ جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں سیاسی اور انسانی حقوق کی نوعیت” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ میزبانی کے فرائض عوامی مفاہمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے ترجمان سجاد راجہ نے سرانجام دیے۔سیمینار سے شہید کشمیر مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ، جموں وکشمیر نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، کشمیری پنڈت کلچرل سوسائٹی برطانیہ کی چیئرپرسن لکشمی کول، آزادکشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کے دست راست اور لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی یورپ کے نمائندہ خصوصی اور شبیر شاہ کے دست راست ارشاد ملک ایڈوکیٹ، کشمیر آرٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید اقبال ککرو، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے نائب صدر سردار محمد سہراب خان اور پاکستان تحریک انصاف لیسٹر برطانیہ کے صدر ملک محمد اسلم نے خطابات کیے۔سیمینار کو پاکستانی اور بھارتی ٹی وی چینلز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھرپورکوریج دی ۔سیمینار میںکثیرتعداد میں کمیونٹی نمائندگان موجود تھے – شرکاء کی کثیر تعداد کے باعث سیمینار میں تین دفعہ اضافی نشستوں کا اھتمام کرنا پڑا ۔سیمینار کے انعقاد کا سہرا ناہید احمد (سابق صدر جموں کشمیر نیپ مانچسٹر برطانیہ)، فاروق سلطان، پرویز احمد اور راحیل شبیر (جوائنٹ سیکرٹری جموں کشمیر نیپ برطانیہ) کے سر ہے۔ سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے جموں کشمیر نیپ کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ماجد میر، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے سیکرٹری مالیات اسحاق بھٹی، جموں کشمیر نیپ ڈیوزبری برطانیہ کے صدر مسعود اقبال میر، جموں کشمیر نیپ ڈیوزبری برطانیہ کے جنرل سیکرٹری پرویز بٹ، جموں کشمیر نیپ مڈلزبرا برطانیہ کے صدر رضوان صدیق، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے رابطہ افسر برائے الیکٹرورل کمیشن فیاض رشید، جموں کشمیر نیپ برمنگھم برطانیہ کے رہنمااسرار راجہ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ خواتین ونگ کی رہنما شاھین اختر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ثمینہ راجہ نے بھرپور تعاون کیا ۔ان احباب کی محنت اور کاوش کے بغیر اس سیمینار کا اس شاندار انداز میں منعقد کرنا ہر گز ممکن نہیں تھا ۔ اس اہم سیمینا ر میں گلگت بلتستان اور جمو ں و کشمیر کی حالیہ صورت دو طرفہ صورتحال پر مختلف سیاسی و سماجی جما عتو ں اور مکا تب فکر کی را ئے لی گئی اور مستقبل میں پیدا ہو نے والی کشیدگی اور تصادم کو روکنے با رے بھی اتفاق رائے کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker