یو۔کے نیوز

غیبت معاشرے کا کینسر اپنانے والا جہنم کا مرتکب ہو گا ، نگران شوریٰ دعوت اسلامی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہرسے ) دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل شخصیات کے ساتھ ایک اہم نشست دعوت اسلامی کے نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطا ری کے ساتھ فیضان مدینہ میں انعقا د پذیر ہوئی جس میں سیاسی سماجی کا روباری مذہبی و صحافتی برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر بیرسٹر عبد الرشید مرزا ، علامہ محمد عتیق عطا ری ، نا ئب حسین مغل ، زاہد چو ہدری ، شہزاد اقبال ، فیصل محمو د مرزا، غلام نبی عامر ، محمد فیصل ، راجہ محمد ارشد، راجہ ناصر محمود ، زاہد خٹک ، محمد انعام عطا ری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطا ری نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ہما رے معا شرے میں غیبت کینسر کی طرح پھیلی ہوئی ہے جس کے تدارک کے لیے ہر شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمان کو اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ جب ہم روز مرہ زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو کسی کی پیٹھ پیچھے برائیو ں کے مرتکب ٹھہرتے ہیں جس سے اجتناب بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ خالق و مالک نے ایک مسلمان کو بے انتہا عزت و تو قیر سے نوازا ہے یہا ں تک کے اللہ کے حبیبﷺ کے فرمان کا مفہو م ہے کہ کعبہ تیری بہت عزت ہے لیکن ایک مسلمان مومن کی عزت کعبتہ اللہ سے بھی بڑھا کر بیان کی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کسی کی غیر موجودگی میں اسکی برائی بیان کر نا یا اس کے عیبوں بارے بات چیت کرنا حرام ہے ۔ غیبت کرنے والا اور غیبت سننے والا دونو ں ہی حرام کا ری کے مرتکب ٹھہرتے ہیں اسلیے جتنا بھی ہوسکے اس سے پر ہیز کرنا چاہیے نہ تو کسی کی عدم موجودگی میں اس کی برائی بیان کی جا ئے اور نہ ہی ایسی اچھائی جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہ ہو ۔کیونکہ غیبت کرنے والا مسلمان سب سے پہلے جہنم میں ڈالا جا ئے گا ۔کچھ لوگوں نے اسے اپنا روزمرہ کا پیشہ بنالیا ہے جو کہ ایک انتہائی خوفناک معاملہ ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایک مسلمان مومن دوسرے مسلمان مومن کی عزت کا محافظ ہو نا چاہیے نہ کے دوسروں کے سامنے اس کی برائیو ں کا تذکرہ کرتا رہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسلامی دستو ر میں یہ لازم ہے کہ جو شے آپ اپنے لیے پسند کریں تو وہی دوسرے مسلمان بھائی کے لیے پسند کریں ۔ اگر ہم اپنی برائی کے تذکرے پسند نہیں کرتے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی کی برائی کو بیان کرنے سے خالق و مالک ہم سے ناراض نہ ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کسی کی برائی کی اصلا ح درکا ر ہے تو اسکا تذکرہ ایسے شخص سے کیا جا ئے جو برائی کی اصلا ح کرنے کی صلا حیت رکھتا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم آج کسی کی برائی پر پردہ ڈالیں گے تو روز قیامت ہمیں اللہ کی با رگاہ میں ذلیل و رسوا نہیں ہونا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلمان مومن دلوں کو جوڑنے والا ہوتا ہے نہ کہ دو دلوں میں نفاق اور اختلافات پیدا کرنے والا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ان تمام برائیو ں اور معاشرتی بیما ریو ں سے بچنے کا سب سے آسان اور مفید طریقہ یہی ہے کہ غیبت حسد جھوٹ چغلی اور بے حیائی سے محفوظ رہتے ہو ئے خود کو پانچ وقت کا نما زی بنایا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ نما ز بے حیا ئی اور برے کامو ں سے مکمل طور پرروکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker