یو۔کے نیوز

دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف تمام مذاہب کو متحد و منظم ہو نا پڑے گا،پاسٹر اجمل چغتائی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمہ اور امن کے قیام کے لیے مقامی چرچ میں ایک اہم دعائیہ تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض پاسٹر اجمل چغتائی اور سسٹر ڈیسیمل فرانسزنے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر مقامی مسیحی برادری کے علاوہ پاکستانی مسلم و مسیحی برادری اور سکھ کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر پاسٹر جون جیکسن ،ایلڈر ڈیرک وارمنگٹن،بشپ جیکسن،نائب قونصل جنرل آف پاکستان میا ں عظمت فاروق ، چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق، چیئرمین تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب ، سابق ممبر یو رپین پا رلیمینٹ فل بینین، لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کونسلر جون ہنٹ ، رضیہ طا رق ہدایت ، چو ہدری محمد عظیم، علامہ محمد فاروق ،افضل چغتائی ،جوئی،ایلڈر جون برائون، محمد خالد،مس ذوئے بینٹ ، امیدوار برائے میٹرو میئر ویسٹ مڈلینڈز بیورلے نیلسن، مرزا فیصل محمودصدر پاک سرزمین پارٹی ویسٹ مڈلینڈز، کونسلر ذاکر اللہ ، سابق کونسلر راجہ محمد شوکت ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری،چو ہدری محمد شکیل، میا ں محمد عمر بنیا مین ، پاسٹر آئزک برکت، غضنفر محمود رہنما پا کستان تحریک انصا ف، محمد آفتاب ، راجہ حق نواز جانباز ، پاسٹر جون ، راکیش، سید محمد علی شاہ، مخدوم چشتی، محمد علی ، قاری محمد سلطان ،مشتاق مغل اور دیگر نے خصوسی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف تمام مذاہب کو متحد و منظم ہو نا پڑے گا۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگرد محض پاکستان یا کسی ایک ملک کے دشمن نہیں ہیں بلکہ پو ری اقوام عالم میں ہر ذی شعور انسان اور مہذب معاشرے کا فرد انہیں اپنا دشمن اور مخا لف سمجھتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب یا اسکے پیشوا کسی قسم کی دہشتگردی و انتہا پسندی کی تعلیم نہیں دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگرد اور انتہا پسند کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا ہے ۔ اسلیے تمام مذاہب کے پیرو کارو ں کو چاہیے کہ امن کے قیام کے لیے مشترکہ سرگرمیو ں کو فروغ دیا جا ئے ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان میں دہشتگردی و انتہا پسندی کی بھرپور مذمت کرتے ہو ئے امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker