یو۔کے نیوز

سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری کا ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کا تفصیلی دورہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ، چانسلر محی الدین میڈیکل کالج میرپور و نیریا ں شریف یو نیورسٹی تراڑکھل آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری نے اپنے 20 روزہ دورہ برطانیہ کے دوران یا د گار اسلاف حضور ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الا زہریؒ کے نام سے منصوب عظیم روحانی و مذہبی مرکز ضیاء الامہ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا ۔

 

انہو ں نے اس موقع پر حضور ضیاء الامت کی تعلیم کے فروغ اور دین اسلام کی ترویج و شاعت کے حوالہ سے گراں قدر خدما ت کا اعتراف کرتے ہو ئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر منتظم ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ امام شاہد تمیز ، علامہ ڈاکٹر محمد اطہر الا زہری ، علامہ حافظ گل محمد ، حاجی محمد اعظم محمد عنصر صدیقی، محمد آفتاب ، محمد پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی الا زہری نے اپنے دیرینہ ساتھیو ں اور ہم عصروں کے ساتھ پرانی یا دو ں کو تازہ کرتے ہو ئے اپنے اساتذہ کی دین اسلام کے لیے کوششوں اور کا وشوں کو بے حد سراہا ۔

انہو ں نے کہاکہ بھیرہ شریف کا فیض آج حضور ضیاء الامت کے فیضان نظر سے شرق و غر ب میں پھیلا ہو ا ہے جس سے لاعلمی کے اندھیروں کو نہ صرف اجالا دیا جا رہا ہے بلکہ لاکھو ں فرزندان توحید رسالت اپنی علمی پیاس بجھا نے کے بعد علم و نور کی کرنو ں کو اقوام عالم میں عام کرتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ حضور ضیاء الامت نے حیات جاوداں بسر کی جن کی یاد آج بھی ان گنت دلو ں میں زندہ و آباد ہے ۔

انہو ں نے ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کی مزید ترقی و بہتری اور اس سے جواں سال نسل کو فیضاب ہو نے کے لیے خصوصی دعا بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker