ورلڈ نیوز

پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے قیام سے ورکنگ صحافیو ں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے قیام سے ورکنگ صحافیو ں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ، ممبرشپ میں روز بروز اضافہ مڈلینڈز کی حدود میں موجود دور دراز سے ورکنگ صحافیو ں نے تنظیمی عہدیداروں سے روابط شروع کردیے ۔ جلد از جلد کلب کے آئین کو حتمی شکل دیکر ویب سائیٹ اور آفس کے افتتا ح کے ساتھ ساتھ تقریب حلف برداری کا عظیم پروگرام انعقاد کیا جا ئے گا۔ جس میں مقامی سطح پر سیاسی سماجی و مذہبی شخصیا ت کے علاوہ بیرون ممالک سے اہم شخصیا ت شرکت کریں گی ۔ان خیالا ت کا اظہا ر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے اہم اجلا س سے تنظیمی عہدیداران اور ممبران نے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کے سرپرست عباس ملک کا کہنا تھا کہ ورکنگ صحافیو ں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے پاکستان پریس کلب مڈلینڈز ترجیحی بنیا دو ں پر موئثر اقداما ت اٹھا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کی ترجیحات میں یہ با ت نما یا ں طور پر شامل ہے کہ کسی بھی ورکنگ صحافی کو کسی سیاسی یا مذہبی جما عت کا آلہ کا ر نہیں بننے دیں گے ۔ بلکہ صحافیو ں کی عزت نفس اور وقار کو قائم رکھتے ہو ئے تمام شعبہ جا ت کے اندر مثبت صحافتی سرگرمیو ں کو فروغ دیا جا ئے گا ۔صدر زاہد خٹک کا کہنا تھا کہ اگر کمیونٹی کو کسی بھی ورکنگ صحافی کے حوالہ سے کوئی شکا یت ہے تو وہ براہ راست پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے عہدیداران کو شکا یت درج کرواسکتا ہے اسکا یقینی ازالہ کیا جا ئے گا ۔ اسی طرح اگر صحافی کو کسی بھی سیاسی مذہبی یا دیگر تنظیم کی طرف سے شکایا ت کا سامنا ہو ا تو پریس کلب اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہو ئے اسکے مسئلہ کو فوری حل کروائے گا ۔ جنرل سیکرٹری راجہ ارشد خان کا کہنا تھا کہ ہر ورکنگ صحافی ہما رے لیے قابل عزت و احترام ہے اور بلاامتیا ز پاکستان پریس کلب مڈلینڈز مستقبل قریب میں ہر ورکنگ صحافی کی فلا ح و بہبود کے لیے نمایا ں کردار ادا کرے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما را مقصد صحافیو ں اور کمیونٹی کے درمیا ن ایک پر اعتماد فضا ء قائم کرنا ہے تا کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی مسئلہ کو مکمل چھان بین کے بعد اسکاموئثر اور عملی حل تلا ش کیا جا ئے ۔ سنیئر نا ئب صدر ناصر محمود راجہ کا کہنا تھا کہ ورکنگ صحافی کسی بھی معاشرے کی بہتری اور تطہیر کے لیے نمایا ں کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان پریس کلب مڈلینڈز ورکنگ صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے مسائل کے حل کے لیے پو ری قوت کے ساتھ اجتماعی طور پر استعمال کرے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ صحافتی شعبہ سے وابستہ ہر فرد کی عزت اور وقار میں اضافہ کرتے ہو ئےپیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے درمیا ن پیش آنے والی مشکلا ت اور مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان پریس کلب مڈلینڈز وطن سے با ہر بیرون وطن بسنے والے پاکستانی و کشمیری صحافیو ں کی پہچان اور شناخت ثابت ہو گا۔ اس موقع پر نائب صدر ابرار مغل ، سیکرٹری مالیا ت آصف محمود ، سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر ، عمران منور ، محمدبشارت، محمد شکیل ڈار، عمران بشیر ، محمد جمیل اور دیگر نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ اجلا س کے اختتا م پر نیو ٹی وی اور دن نیوز کی بندش کے خلا ف بھرپور مذمت کی گئی اور متعلقہ اتھا رٹیز سے آزادی اظہا ر کو مد نظر رکھتے ہو ئے دونو ں چینلز کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker