یو۔کے نیوز

تعلیمات غوث اعظمؓ سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے ،صاحبزادہ پیر سید محمد امین الحسنات شاہ

تعلیمات غوث اعظمؓ سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے ،صاحبزادہ پیر سید محمد امین الحسنات شاہ
انسانو ں کی بھلا ئی اور بہتری کے لیے زندگیا ں گزارنے والے مرنے کے بعد بھی امر ہو جا تے ہیں رہتی دنیا تک لوگ انہیں یا د رکھتے ہیں
طریقت و شریعیت کا آپس میں روح اور جسم کا رشتہ ہے غوث اعظم ؓ نے شریعیت و طریقت پر زندگی بسر کرکے انسانیت کو حقیقت بتا دی
کوئی بھی انسان اسوقت تک قرب الہیٰ کا مستحق یا ولی اللہ نہیں ہو سکتا جب تک کہ صداقت اور امانت کو اپنی زندگی کا نصب العین نہ بنا لے
محفل پاک کے اختتام پر شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی سجا دہ نشین دربا ر عالیہ نیریا ں شریف کی صحت یا بی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) تعلیمات غوث اعظمؓ سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے ،انسانو ں کی بھلا ئی اور بہتری کے لیے زندگیا ں گزارنے والے مرنے کے بعد بھی امر ہو جا تے ہیں رہتی دنیا تک لوگ انہیں یا د رکھتے ہیں ،طریقت و شریعیت کا آپس میں روح اور جسم کا رشتہ ہے حضرت غوث اعظم ؓ نے شریعیت و طریقت پر زندگی بسر کرکے انسانیت کو دونو ں سے روشناس کروادیا ، کوئی بھی انسان اسوقت تک قرب الہیٰ کا مستحق یا ولی اللہ نہیں ہو سکتا ہے جب تک کہ صداقت اور امانت کو اپنی زندگی کا نصب العین نہ بنا لے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و اوقاف پاکستان سجا دہ نشین دربا ر عالیہ بھیرہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمد امین الحسنات شاہ نے یہا ں ضیاء الامہ سنٹر میں عظیم روحانی و مذہبی محفل شہنشاہ اولیاء حضرت شیخ عبد القا در جیلانی ؓ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر پیرذادہ امدا د حسین چشتی ، الشیخ محمد عبد البا ری چشتی ، مفتی سید شمس العارفین ، امام خالد حسین ، امام شاہد تمیز ، مولانا محمد تمیز الدین چشتی ، حاجی ذوالفقا ر حسینی ، علامہ عبد الغفور چشتی ، صاحبزادہ مختار پیرذادہ ، مولانا غلام جیلانی ، صاحبزادہ نجیب الرحمن فیضپوری ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، پیر محمد قاسم ، علامہ طا ہر محمود کیانی، علامہ حسنین رضا صدیقی ، محمد ساجد قادری ،علامہ زین ہود ، غضنفر محمود ، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، حاجی محمد اعظم ، محمد بلال نوشاہی سہروردی ، علامہ نجیب الرحمن ناز، قاری تنویر اقبال قادری ، حافظ محمد عاصم ، شیراز احمد ، محمد اشفاق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صاحبزادہ پیر سید محمد امین الحسنات شاہ کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں مسلم امہ کو پیری مریدی سازی کی نہیں بلکہ انسان سازی کی ضرورت ہے ۔ مساجد کے ساتھ ساتھ مدارس اور دینی درسگا ہو ں کی آباد کا ری کو لازم بنایا جا ئے تاکہ دین کی تعلیم و تریبت حاصل کرنے والے اور اس کے فروغ کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے تیا ر کیے جاسکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما رے اسلاف نے ہمیں ایک ہی چلا اور ورد منتقل کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم کو فروغ دیا جا ئے اسی سے انسانیت اور انسانی حقوق کے معیار کو سمجھنے اور ایک کامیاب زندگی گزارنے کا ہنر حاصل ہوتا ہے ۔ اس موقع پر سید شمس العارفین ، امام خالد حسین اور دیگر نے بھی خطابا ت کرتے ہو ئے تعلیما ت حضرت غوث اعظم ؓ پر گہری روشنی ڈالی اس با برکت محفل پاک کے اختتام پر شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی سجا دہ نشین دربا ر عالیہ نیریا ں شریف کی صحت یا بی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر غوثیہ بھی تقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker