یو۔کے نیوز

پیر علائو الدین صدیقی کی صورت میں ایک دانا و بینا شیخ دنیا سے رخصت ہو گیا ،مفتی عبد المالک لقمانوی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) محفل ایصال ثواب برائے حضور شیخ العالم پیر محمد علائو الدین صدیقی و علمی نشست ادارہ مصباح القرآن میںمفتی محمد عبد المالک لقمانوی کی زیر سرپرستی انعقاد پذیر ہوئی جس کی نظامت کے فرائض صاحبزادہ پیر محمد مصباح المالک لقمانوی چیئرمین ادارہ مصباح القرآن برطانیہ نے سرانجام دیے ۔جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و سربراہ تنظیم المدارس پاکستان پروفیسر مفتی محمد منیب الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، امیر جما عت اہلسنت برطانیہ علامہ خلیل احمد حقانی، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، علامہ محمد انور قمر، علامہ محمد حنیف حسنی، قاری شبیر الحسن سعیدی ، مولانا ارشد المالک لقمانوی ، ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ، علامہ مفتی سید ظفر اللہ شاہ، علامہ سید محمد فاروق شاہ، بیرسٹر رشید مرزا، علامہ جا وید القادری، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، طارق لوہار، صاحبزادہ جمیل خان لقمانوی ، علامہ حسنین رضا صدیقی، قاری محمد تنویر اقبال قادری، حاجی محمد رمضان، صاحبزادہ محمد اویس خان لقمانوی، سید محمد فرید شاہ، محمد عبد اللہ سیالوی ، محمد حسن، محمد حسین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ طریقت و شریعت کا علم کے ساتھ گہر ا تعلق ہے ۔ ایک ولی اللہ اور صاحب نظر کے لیے عالم دین ہونا لازم ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علم و دانش سے وابستہ جن افراد کی خدما ت کو مغرب تسلیم کرتا ہے ان کیلیے اپنے وطن میں حکومت کی طرف سے قومی اعزازات کا اعلان ہونا ضروری ہے ۔ جن حقیقتو ں اور مسائل کو سائنس ٹیکنا لوجی اب جا ننے پہچانے لگی ہے نبوت کی آنکھ نے وہ 1400 سال پہلے دیکھ کر بیان فرما دی تھیں ۔ قرآن اور صاحب قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں محنت و لگن کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اہل علم و دانش کی قدر اسوقت یا د آتی ہے جب وہ دنیا سے پردہ فرما جا تے ہیں انکی زندگی میں ان کا اعتراف کرنا سیکھ لیں تو زیادہ استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا ہما ری پہچان اور شناخت صرف اور صرف ہما را دین ہے دین سے نسبت اور تعلق کا تقاضا ہے کہ ہر لمحہ دین کی ناموس پر پہرا دیا جا ئے ۔موجودہ نامساعد حالا ت میں سب سے بڑانقصان یہ ہے کہ ہما رے ایمان کے دشمن اسلام کے دشمن ہما رے خیر خواہ بن کر سامنے آرہے ہیں جن کو پہچاننا مشکل ہے ۔ آدمیت سطر کو ڈھانپنے جب کہ شیطانیت درحقیقت بے حیائی کا نام ہے ۔حجاب ہی وہ شے ہے جو شروراور شیطان کے سامنے سب سے بڑی رکا وٹ ہے ۔ اسلام خود کو جدید تقاضوں کے اندر ڈھالنے کا نام نہیں بلکہ جدت کے اندر رہتے ہو ئے صراط مستقیم اپنا نے کا نام ہے ۔ اس موقع پرمفتی محمد عبد المالک لقمانی ،مفتی گل رحمن قادری، امیر جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ خلیل احمد حقانی ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی اور دیگر نے بھی حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی کی علمی فکری اور انسانیت کے لیے بے پناہ نمایا ں خدما ت کو سرہا تے ہو ئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس ایصال ثواب کی محفل پاک کے اختتام پر مرحوم کے بلندی درجا ت اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا جبکہ شرکاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker