یو۔کے نیوز

پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم کے کو نسلر اسسٹنٹ اعجاز حسین جتوئی رشتہ ازدواج میں منسلک

لیو ٹن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم کے آفیسرکو نسلر اسسٹنٹ اعجاز حسین جتوئی رشتہ ازدواج میں منسلک ، تفصیلا ت کے مطابق اعجاز حسین جتوئی جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اور حالیہ پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں کونسلر اسسٹنٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کی شادی خانہ آبا دی مقامی ہال میں سندھ سے تعلق رکھنے والی دلہن حر ا رسول میمن سے انجام پائی ۔دونو ں کا نکا ح معروف عالم دین اور ڈائریکٹر تکبیر ٹی وی برطانیہ پر و فیسر مسعوداختر ہزاروی نے پڑھایا۔ اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد، پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں ایجوکیشن آتا شی ضیا ء الدین یوسفزئی اور والدہ کے علاوہ سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جبکہ نو ید مراد میمن، ناجیہ میمن ، سریہ مخدوم، بیرسٹر محمد یا سر، نادرا آفیسر حبیب الرحمن، ڈاکٹر مسٹر نارنگ، اکا ئونٹ آفیسر سمیر، زارا، مسز تسنیم اختر، شہناز ، زوہیب بلوچ، طارق حسین، ڈاکٹر یوسف جا مڑواور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس ، قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف اور اسسٹنٹ قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فاروق نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک تمنائو ں اور خواہشات کا اظہا ر کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker