یو۔کے نیوز

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی برطانیہ میں اعلی سطح کی سرگرمیاں

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری ثقافت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے متاثرین کے فوٹوز پر مشتمل نمائش کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی وزیر خارجہ محترم شاہ محمود قریشی ،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، پاکستانی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر مشاہد حسین سید، سینٹ کے لیڈر آف ہائوس سنیٹر شبلی فراز، سنیٹر وسیم شہزاد، سنیٹر نزہت صادق، سنیٹر شیری رحمان، سنیٹر جاوید عباسی، سنیٹر انوار الحق کاکڑ، سنیٹر اسد جونیجو، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل ، آزاد جموں و کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین، سابق وزیر محمود ریاض، ڈیبی ابراھم (ایم پی ) چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمنٹر کشمیر گروپ ، افضل خان (ایم پی )، ناز شاہ (ایم پی )، محمد یاسین (ایم پی )، بیرسٹر عمران حسین (ایم پی )، لارڈ قربان حسین ، حریت کانفرنس کے لیڈروں عبد الحمید لون، راجہ خادم حسین شاہین، ظفر قریشی، مزمل ایوب ٹھاکر، علی شاہ نواز ناروے ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی، پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے مشیر برائے کشمیر چوہدری فاروق احمد، چوہدری حکمداد، چوہدری عبدالمالک، چوہدری خادم حسین، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق، اعجاز افضل، چوہدری بشارت، اوورسیز پاکستانیز کے جاوید احمد ملک ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے عہدیداروں ناہید رندھاوا، سید قمر رضا، عار ف انیس ملک، خواتین عہدیدار جب کہ اس موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ، تحریک کی برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار، تحریک کے برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل، نائلہ شریف، ڈاکٹر فاسا، صبیحہ شہزاد، شاہدہ جرال، عائشہ خان، الوینہ خان، ڈاکٹر نورین، نائلہ خان، عبدالوہاب قادری اور دیگر عہدیداران اور ہمدردوں کے علاوہ پاکستان سے آئی خاتون سنگر دیبا کرن، والتھم سٹو سے کونسلر لیاقت علی، چوہدری شوکت علی، کونسلر جوہر خان، کونسلر صائمہ ، کونسلر شبنم، پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر محمد ریاض، سیکرٹر ی جنرل باسط خان مشوانی، ترجمان آصف خان اور سماجی راہنما نعیم عباسی نے بھرپور انداز میں شرکت کو یقینی بنایا۔

پاکستانی اور کشمیری میڈیا نے نمائش کو بہت بڑی تعداد میں کوریج دی اور مختلف راہنمائوں اور نمائندوں سے انٹرویو لے کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ثقافت کے بارے میں اُن کے خیالات ریکارڈ کئے۔

تمام کشمیری اور پاکستانی نمائندوں نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور اُن کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کی انتظامیہ اور شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں کو تحریک کے کام اور کشمیری ثقافت کے بارے میں بریف کیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئر مین راجہ نجابت حسین کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر لابی کے زریعے اُجاگر کرنے کے سلسلہ میں خصوصی طو ر پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker