یو۔کے نیوز

خواتین کے حقوق کا تحفظ مقامی اور قومی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، میٹرو میئرز امیدواران

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ویسٹ مڈلینڈز کے پہلے منتخب میٹرو میئر کے امیدوارو ں پر مشتمل سوالا ت و جوابا ت پر مبنی ایک اہم نشست مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں ٹوری پارٹی کے امیدوار اینڈی سٹریٹ ، لیبر پارٹی امیدوار شون سائمن، لبرل ڈیمو کریٹک امیدوار بیورلے نیلسن ، یوکپ امیدوار پٹ ڈرنل ، گرین پارٹی امیدوار جمیز برن نے مہمان مقرر کے طور پر حصہ لیا ۔ جبکہ میزبانی کے فرائض فلاحی تنظیم وی اینگیج برطانیہ کی سربراہ صائمہ محمود ، مسز جبین سلیمان اور ہما خان نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر ایم پی لئیم برن، ایم پی خالد محمود، کونسلر شفیق شاہ، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر ذاکر اللہ ، کونسلر مریم خان، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، رفعت مغل، معین قاضی ، غلام نبی عامر، ناہید نیازی، محمد زبیر خان ویسٹ مڈلینڈز پولیس، حاجی محمد رمضان، رضیہ طارق ہدایت اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام سیاسی پارٹیز کے میٹرو میئر ز کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ خواتین ہما رے معاشرے کا ایک بنیادی حصہ ہیں جن کی تعلیم صحت اور دیگر ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے انکی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے ضروری ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مہذب برطانوی معاشرے میں بسنے والی خاتون کو ہر قسم کی آزادی مہیا کرنا حکومت اور ذمہ داران کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مرد و خواتین کے یکساں حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہی معاشرے میں عدل و انصا ف اور توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے ان کا کاروبا ر زندگی میں حصہ بہت ضروری ہے ۔ انہو ںنے مزید کہاکہ مقامی سطح پر خواتین کو مزید فعال بنانے اور انکی کامیابی کے لیے میٹر میئر شپ سے مزید اقداما ت اٹھا ئے جائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے فلاحی تنظیم وی اینگیج کی پوری ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہو ئے مستقبل قریب میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker