ورلڈ نیوز

پاکستان اقلیتو ں کے لیے جہنم بن چکا ، سردار شوکت علی کشمیری

پاکستان اقلیتو ں کے لیے جہنم بن چکا ، سردار شوکت علی کشمیری
امن عامہ حقوق انسانی رواداری اور اپنے بنیا دی حقوق کی بات کرنے والو ں کے لیے خفیہ ادارے وبال جان ثابت ہو تے ہیں
کشمیری سندھی بلو چی احمدی شعیہ اور دیگر افراد کی زندگی اجیرن بنانے میں براہ راست پاکستانی حکومت اورخفیہ ایجنسیا ں کارفرما ہیں
نام نہاد جمہو ری قیادت و حکمران مسلح افواج اورطا قتور خفیہ اداروں کی خوشنودی حاصل کرنے میں ہی پا نچ سال گزارد یتے ہیں
یو نا ئیٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کونسل اور انسانی حقوق کے علمبردار ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کا فوری نوٹس لیں، ڈاکٹر شبیر چو ہدری ، عباس بٹ ، شمائلہ انور، فا ریہ عتیق ، نا صر عزیز خان اور دیگر کا سیمینا ر میں خصوصی خطاب

جنیوا ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان اقلیتو ں کے لیے جہنم بن چکا ہے ، امن حقوق انسانی اور اپنے بنیا دی حقوق کی بات کرنے والو ں کے لیے خفیہ ادارے وبال جان ثابت ہو تے ہیں ، کشمیری سندھی بلو چی احمدی اور شعیہ حضرات کی زندگی اجیرن بنانے میں پاکستانی حکومت اورخفیہ ایجنسیا ں کارفرما ہیں ، نام نہاد جمہو ریت مسلح افواج اورطا قتور خفیہ اداروں کی خوشنودی حاصل کرنے میں ہی پا نچ سال گزارد یتی ہے ، یو نا ئیٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کونسل اور انسانی حقوق کے علمبردار ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کا فوری نوٹس لے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں یو نا ئیٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کونسل کے مرکزی آفس میں انعقاد پذیر ہو نے والے اہم سیمینا ر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شبیر چو ہدری ، عباس بٹ ، شمائلہ انور ، فاریہ عتیق ، پروفیسر لکھو لوہا نہ ورلڈ سندھی کانگرس، بصیر نوید ایشین لیگل ریسورسز سنٹر ، سنگے حسنین گلگت بلتستان ، منیر مینگل بلوچ رہنمااور دیگر نے بھی خطابا ت کیے جبکہ اس موقع پر سردار امجد یوسف صدر یورپ زون یو کے پی این پی ، آفتاب خان مرکزی رہنمایو کے پی این پی ، نا صر عزیز خان مرکزی ترجمان، مرکزی سیکرٹری جمیل مقصود، یاسراخلا ق ، کامران زیارت ، افتخا ر احمد، آصف عباس ، نوئل ملک، سردار فاروق خان، ضیاء مصطفی، سرفراز احمد، عارف آجاکیا ، ہدایت بھٹو ،اصغر جہا نگیر ، سلطان سرویہ ، بشیر مسیح سندھو،فہیم حسین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔سربراہ یو کے پی این پی سردار شوکر علی کشمیری نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف اور انسانی حقوق کی علمبرداری کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور خفیہ ادارے کشمیر میں بسنے والی عوام کے بنیا دی سیاسی سماجی اور اقتصادی حقوق چھیننا چاہتے ہے ۔ انہو ں نے کہا دنیا میں کشمیری قوم کی ایک علیحدہ اور منفرد شناخت ہے جسے کبھی بھی گمنام نہیں ہو نے دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ عدلیہ ہو یا دیگر قانونی ادارے سبھی ایک مخصوص لابی کے رحم و کرم پر دکھائی دیتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسجد مندر گرجا گھروں اور گردواروں کا تقدس دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے پامال کروانے میں بھی حکومتی اور خفیہ ادارے ملوث ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عیسائی برادری پر تو ہین رسالت کے جھوٹے مقدمے بنا کر ان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں جبکہ اہل تشعیہ اور احمدیو ں کو بھی فرقہ واریت کے نام پر آئے روز قتل کیا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ فرقہ پرستوں دہشتگردوں و انتہا پسندوں کوحکومتی پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور ادارے اقلیتو ں کو مکمل حقوق مہیا کیے بغیر کبھی بھی پر امن فضاء قائم نہیں کرسکتے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ جمو ں کشمیر میں مسلح عسکری و جہا دی قوتوں کی کبھی بھی حما یت نہیں کریں گے ۔اس اہم سیمینا ر میں توہین رسالت کے مقدمہ میں سزا پا نے والی آسیہ بی بی کی رہا ئی کا بھی مطالبہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شبیر چو ہدری ، عباس بٹ ، فاریہ عتیق ، شمائلہ انور، نوئل ملک اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے جبکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں کے تحفظ با رے ایک تحریری دستا ویزات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے حقوق انسانی کونسل کے سربراہ کو یا داشت کے طور پر پیش بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker