یو۔کے نیوز

نعت کونسل برمنگھم کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل نعت

 

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) نعت کونسل برمنگھم کے زیر اہتمام چو تھی سالانہ عظیم الشان محفل میلا د مصطفیﷺ میں بزم نعت کی ایک خوبصورت شام سجائی گئی جس میں برطانیہ اور پاکستان سے آئے ہو ئے مشہو ر ثناء خوان مصطفی ﷺ نے بھرپو ر شرکت کرتے ہو ئے حضور پاک ﷺ کی میلا د کی نسبت سے عقیدتو ں اور محبتو ں کے حسین نذرانے نعت اور درود و سلام کی صورت میں پیش کئے ۔ اس موقع پر عالمی شہرت یا فتہ نعت خواں قا ری شاہد محمو د قادری نے بھی اپنا خوبصورت کلام پیش کیا جسے سننے والو ں نے بے حد سراہا ۔ جبکہ اس موقع پر مشہور و معروف ثناء خوان مصطفی ﷺ قاری احمد رضا قادری، غلام مصطفی قادری عطا ری اور دیگر نے بھی رسول اللہ ﷺ سے عقیدتو ں اور محبتو ں کا اظہا ر بڑے خوبصورت انداز میں کیا ۔ بزم نعت میں مرزا فیصل محمو د،چو ہدری محمد سعید ، راجہ شوکت ، چو ہدری محمد ظہو ر ، بیرسٹر رشید مرزا، محمد عتیق عطا ری، چو ہدری محمد زاہد اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر علماء اہلسنت کی نما ئندگی کرتے ہو ئے علامہ محمد خالد مدنی کا کہنا تھا کہ ہمیں محض گفتا ر کا میلا دی ہی نہیں بلکہ کردار کا میلا دی بھی بننا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت محض زبانی کلا می ہی نہین بلکہ اس کا دعویٰ اسوقت ہی ثابت ہو تا ہے جب اپنے کردار افکا ر اور نظریا ت کو بھی رسول اللہ ﷺ کی تعلیما ت کا پیروکا ر بنایا جا ئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker