یو۔کے نیوز

ممتا ز برطانی سکا لر گو ہر الماس خان لیڈز کے علاقہ بیسٹن سے لیبرپارٹی کے پہلے مسلمان امیدوار برائے کونسلر نا مزد

لیڈز( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ممتا ز برطانوی سکا لر اور ہر دلعزیز سماجی و سیاسی رہنما گوہر الماس خان لیڈز کے علاقہ بیسٹن ہول بیک سے لیبر پارٹی کے امیدواربرائے کونسلر نا مزد ، تفصیلا ت کے مطابق گوہر الما س خان گذشتہ کئی سالو ں سے برطانیہ میں رہتے ہو ئے تمام کمیونٹیز کی خدما ت کے لیے سرگرم عمل شخصیت ہیں جو مسلمان اور پا کستانی ہو نے کی حیثیت سے پہلے فرد ہیں جن کو اس علاقہ کی عوام نے بھا ری اکثریت سے اپنا نمائندہ اور لیبر پارٹی کا امیدوار برائے کونسلر چنا ہے ۔اس اہم خبر سے لیڈز اور برطانیہ بھر میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ اور سیاسی عمائدین لیبر پارٹی کے ممبران پارلیمینٹ عمران حسین ، ناز شاہ ، سابق لا رڈ میئر غضنفر خالق ، سابق لا رڈ میئر محمد عجیب ،سابق لا رڈ میئر محمد اقبال ،سابق لار ڈ میئر صغیر راجپوت و دیگر نے مبارکبا د پیش کرتے ہو ئے کہاکہ عوام النا س کی بھلا ئی اور تعمیر و ترقی کے لیے یہ ایک راست اقدام ہے ۔ اس موقع پر امیدوار برا ئے کونسلر گو ہر الماس خان نے اپنا موقف پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مقامی انتخابا ت 2018 میں میری اولین ترجیحات میں ہا ئوسنگ ،تعلیم، صحت عامہ سے متعلقہ مسائل اور بے روزگا ری کے ساتھ ساتھ نوجوانو ں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی منشیات کی روک تھام سرفہرست شامل ہو نگے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پارٹی ممبران اور اہلیان علاقہ نے جس اعتما د اور محبت کا اظہا ر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پو ری پو ری کوشش کروں گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker