یو۔کے نیوز

شمیم محمود کی فلا ح انسانیت کے لیے گرا ں قدر خدما ت ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی ،تعزیتی ریفرنس

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شمیم محمود کی فلا ح انسانیت کے لیے گرا ں قدر خدما ت ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے چیئرپرسن فلا حی تنظیم جنت الفردوس و ہیلپنگ دی لٹل اینجلز برطانیہ شمیم محمود کی وفا ت پر اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے کیا ۔ کونسلر مریم خان کا کہنا تھا کہ مرحومہ نے حقیقی معنو ں میں مسلم خواتین کی نما ئندگی کرتے بلا امتیا ز رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر انسانیت کے لیے جو خدما ت پیش کیں انہیں کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے ، سابق کونسلر نجمہ حفیظ کا کہنا تھا کہ شمیم محمود نے خواتین کو خود کفیل بنا نے اور گھر سے با ہر بھی مثبت سرگرمیا ں جا ری رکھنے کا حوصلہ دیا ۔غزالہ احمد کا کہنا تھا کہ شمیم محمود ایک ہمدرد اور وفا شعار خاتون تھیں جنہو ں نے مرتے دم تک دوسروں کی بہتری کی سوچ رکھی اور کئی گھروں کی ضروریا ت کو پورا کیا ان کی موت سے پیدا ہو نے والا خلاء کبھی بھی پر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ رفعت مغل کا کہنا تھا کہ مرحومہ خواتین کے لیے ایک آئیڈیل کردار تھیں جنہو ں نے بیما ری اور نا ساز صحت کے باوجود بھی بے گھر اور بھوکے افراد کی مدد کی ۔ مسز رانی عارف کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے گھریلو ماحول کے ساتھ ساتھ گھر سے با ہر مثبت سرگرمیا ں نہا یت ہی ضروری ہیں جن سے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ اپنے احساسات و خیالا ت اور مشکلا ت شیئر کرنے کا موقع میسر آتا ہے شمیم محمود نے جنت الفردوس کی شکل میں خواتین کے لیے با لخصوص ایک موئثر پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ زینب خان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہو نے کے باوجود شمیم محمود نے ایک فلاحی ادارے کی چیئرپرسن اور سربراہ ہو نے کے نا طے جو متحرک کرداد ادا کیا بے مثال ہے ۔ فہمیدہ احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کو برو ئے کا ر لا تے ہو ئے معاشرے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں ۔ روبینہ کشور کا کہنا تھا کہ شمیم محمود نے نہ صرف اپنی زندگی بہتر انداز میں گزاری بلکہ دوسروں کو بھی اپنی زندگی میں بے حد نفع پہنچایا انکی چیرٹی ورک کے لیے محنت و مشقت قابل فخر ہے۔ انجم جرال نے کہاکہ خواتین کو فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینا چاہیے تا کہ وہ اپنے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکیں ۔ثمینہ رحمن کا کہنا تھا کہ ہم سے ہما ری ایک بہت اچھی دوست اور رہنما بچھڑ گئی ہیں جن کی یا د ہمیشہ سیکڑوں دلو ں کے اندر آبا د رہے گی ۔ شہلا خان نے کہاکہ شمیم محمود کا چیرٹی کے لیے کام بے مثال ہے ان سے تعلق رکھنے والی تمام رضاکا ر خواتین اور انکی ٹیم کو چاہیے کہ اسی خوش اسلوبی اور محنت کے ساتھ انکا کا م جا ری رکھیں ۔ تا کہ انہو ں نے جو یتیم بچو ں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کررکھا تھا اسے اسی طرح سے بحال رکھا جا سکے ۔شمع نذیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ شمیم محمود نے چیرٹی کا کام کرکے نہ صرف انسانیت کی خدمت کی بلکہ دوسری خواتین کے لیے بھی ایک کامیاب مثال قائم کی تاکہ وہ بھی مثبت سرگرمیو ں اسے معاشرے کے اندر ایک نمایا ں مقام حاصل کرسکیں۔ اللہ رب العزت شمیم محمود کی تمام انسانیت کے لیے گراں قدر خدما ت کو اپنی با رگا ہ میں شرف قبولیت بخشتے ہو ئے مغفرت فرما ئے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker