ورلڈ نیوز

یوم حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری

پاکستان(سپیشل رپورٹ )تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جمعۃ المبارک کو یوم داتا گنج بخش منایا گیا اور جمعۃ المبارک کے خطبات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی شخصیت کردار اور تعلیمات کے بارے میں دیے گئے اور برصغیر پاک و ہند کے سماج اور سیاست پر آپ کے گہرے اثرات کو موضوع سخن بنایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری تصوّف کے امام اور روحانیت کے تاجدار تھے۔ آپ کے جلائے ہوئے چراغ آج بھی روشنی دے رہے ہیں۔برصغیر سے کفر و شرک کی سیاہ رات کو ایوان صبح میں بدلنے میں آپ نے سنہری کردار ادا کیا ۔آپ نے عقیدہ توحید کی وہ اذان دی جس پر کروڑوں نمازی آج بھی لبیک کہہ رہے ہیں ۔بڑے بڑے بادشاہوں کے نام و نشان مٹ چکے ہیں مگر داتا گنج بخش آج بھی دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ آپ نے اعلی اخلا ق اور عمدہ تعلیمات سے لوگوں کو دین ِاسلام کی متوجہ کیا آپ کی تصنیف کشف المحجوب شریف آج بھی ایک مرشد اور رہنما کا کام دیتی ہے ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما پیر طریقت حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری کی تبلیغ نے خاک پنجاب کو ایک نئی زندگی عطا کی اور خلق خدا کے لیے رشد و ہدایت کا سامان مہیا کیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث مولانا محمد طاہر نواز قادری نے کہا کہ داتا گنج بخش علم ومعرفت کی ایک یونیورسٹی ہے جن کا فیض تا قیامت جاری رہے گا۔اور دیگر علمائے کرام جنہوں نے اس موضوع پر خطبہ جمعہ دیا ان میں شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد جلالی، مولانا محمد زاہد قادری، مفتی محمد نسیم سیالوی، مولانا محمد آصف رضا قادری، مولانا محمد جاوید سیالوی، مفتی محمد شاہد رفیق مدنی، مولانا سید محمد ابو بکر عمار، مولانا قاری محمد عبد الغفار گجر ، مولانا محمد مجاہد سعیدی، مولانا محمد افضل طبیی،مولانا محمد شمعون بہادر جلالی،مولانا محمد ؒخلیل احمد مہروی،مولانا محمد عبد الغفور چشتی،مولانا محمد نصیر الدین سلطانی،مولانا محمد علی احمد صاحب،مولانا محمد ریاض احمد فریدی، مولانا محمد اشفاق عباسی، مولانا محمد فیاض قادری، مولانا محمد یونس قادری حافظ محمد زوہیب جلالی، مولانا محمد ریاست جلالی، قاری محمد صفدر جلالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker