یو۔کے نیوز

مسیحی خاتون مس جینز، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی کے ہا تھ پر مشرف با اسلام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )مسیحی خاتو ن ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی کے ہا تھ پر مشرف با اسلام ،تفصیلا ت کے مطابق مسیحی خاتون جس کا نام مس جینز تھا نے اپنا پرانا اور آبا ئی مذہب عسائیت چھوڑ تے ہو ئے اسلام کی حقانیت اور آفا قی تعلیمات سے متا ثر ہو کر سیکرٹری نشرو اشاعت جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی کے ہا تھ پر نیو مدینہ مسجد بو لٹن میں اسلام قبول کرلیا ۔قبول اسلام کے بعد علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی نے مسیحی خاتون کا نیا اسلامی نام زینب فاطمہ رکھا ہے جبکہ اس موقع پر انہو ں نے نو مسلم خاتون زینب فاظمہ کو انگیریزی ترجمعہ کے ساتھ قرآن پاک کا نسخہ اور دیگر عقائد کے حوالہ سے اسلامی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر حقیقی طور پر عمل پہرا ہو کر مسلمان اپنے حسن اخلاق اور سیرت وکردار سے باآسانی دیگر مذاہب سے وابستہ افراد کو متا ثر کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام ازل تا ابد محض امن محبت اور رواداری کا پیغام دیتا ہے انتہا پسندی اور دہشتگردی سے اسکا دور کا بھی تعلق ناطہ نہیں ہے ۔ اس موقع پر علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی نے نومسلم خاتون زینب فاطمہ کو ڈھیر دعائیں دیتے ہو ئے اسلام پرتادم مرگ مکمل استقامت کے ساتھ قائم رہنے کی واعظ و نصیحت بھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker