انٹرویویو۔کے نیوز

برطا نیہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں محنت کشو ں کا ہا تھ ہے ، امیدوار یونا ئٹیڈ یونین ایگزیکٹو کونسل برطانیہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عظیم برطا نیہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں محنت کشو ں کا ہا تھ ہے ،مزدورو ں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی صلاحیتو ں کا اعتراف بے حد ضروری ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر امید وار برائے یونا ئٹیڈ یونین ایگزیکٹو کونسل برطانیہ و کرائم سین کو آرڈینیٹر ویسٹ مڈلینڈز پولیس محمد زبیر خان نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ محمد زبیر خان نے کہاکہ یونا ئٹیڈ یونین ایک مشہور اور مرکزی یونین ہے جس کی چھتری تلے ہزارو ں یونین آباد ہیں ۔ جوکہ لیبر کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔ یونین کا مقصد نہ صرف محنت مزدوری اور تمام سطحوں پر کام کرنے والے ورکرز کے حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے بلکہ انکی صحت اور تحفظ کو بھی ضما نت بخشنی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس با ت کا مکمل خیال رکھا جا تا ہے کہ محنت مزدوری کرنے والو ں کو مقررہ وقت کے مطابق ہی کام کرنے دیا جا ئے ان کے دورانیہ وقت میں کمی بیشی سے بھی نجی زندگی میں خاصی بد نظمی پیدا ہو تی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی انڈسٹری یا کمپنی میں کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ مالکان کی طرف سے کسی قسم کی زیادتی کو بھی منظر عام پر لایا جا تا ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کے بعد ورکرز کے ساتھ عدل و انصا ف برتا جا تا ہے تا کہ ان کی عزت نفس کو کوئی ٹھیس نہ پہنچا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیو ں میں کام کرنے والے ورکرز کو اکثر اوقات کئی قسم کی شکایا ت کا سامنا رہتا ہے جس کے حوالہ سے ان کی شکایا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہی یو نائٹیڈ یونین پالیسی وضح کرتی ہے ۔ کسی ورکز کو اگر عدالتی کیسز کا سامنا ہو تا ہے یا صحت عامہ کے حوالہ سے کوئی بڑی بیما ری جس پر اخراجات بہت زیادہ آتے ہیں تو اس ضمن میں بھی یونین اس کی معاونت کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ روزمرہ زندگی کے معمولات میں کارخانو ں فیکٹریو ں دفاتر اور دیگر جگہو ں پر کا م کاج کرنے والے ورکرز کو آئے روز کسی نہ کسی مصیبت یا مشکل کا سامنا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے نہ صرف اس کی زندگی میںخلل پیدا ہو تا ہے بلکہ اس کے ساتھ وابستہ کئی زندگیاں اس کی شریک حیا ت اور بچوں پر بھی مضر اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ورکز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی اپنے حقوق اور بنیا دی لیبر قوانین سے آگاہی بے حد ضروری ہے ۔تا کہ کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آجا تا ہے تو وہ اپنے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں اور یونین کو بروقت با خبر کرسکے ۔ انہو ن نے کہاکہ حالیہ یو نا ئٹیڈ یونین ایگزیکٹو کونسل لو کل اتھا رٹی کے انتخابات کے حوالہ سے شیڈول جا ری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 27 ما رچ 2017 سے 19 اپریل 2017 تک بیلٹ پیپز ر یونین کے ممبران کو گھروں میں پہنچا دیے جائیں گے اور ان انتخابات میں حصہ لینے والے تمام ممبران صرف ڈاک کے زریعہ سے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker