یو۔کے نیوز

برطانوی پارلیمنٹ پر دہشتگرد حملہ کے خلا ف مقامی کمیونٹی کا زبردست احتجاج

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) برطانوی پارلیمنٹ پر دہشتگرد حملہ کے خلا ف مقامی کمیونٹی کا زبردست احتجاج ، کسی شخص کے انفرادی عمل کو اجتماعی سطح پر کسی مذہب یا کمیونٹی سے جوڑنا درست با ت نہیں ہے ، دہشتگردی انتہا پسندی اور بد امنی کے خلا ف پو ری برطانوی قوم کو بلا امتیا ز رنگ و نسل و مذہب ایک ہونا پڑے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقامی سطح پر منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے مختلف مکا تب نے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقا ر اعظمی ، بشپ آف برمنگھم لارڈ ڈیوڈ ، سلمیٰ یعقوب، ایم پی خالد محمود، شون سائمن امیدوار میڑو میئر ویسٹ مدلینڈز لیبر پارٹی، بیورلے نیلسن امیدوار میڑو میئر ویسٹ مدلینڈزلبرل ڈیمو کریٹک پارٹی، لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جون کلینسی ، سا بق لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ، کونسلر مریم خان، کونسلر ذاکر اللہ ، کونسلر محمد افضل، علامہ فاروق چشتی، بیرسٹر رشید مرزا، مولانا غفور احمد چشتی، چو ہدری منظور حسین، حنا ء رائے، عائشہ اقبال ، عبد اللہ رحمن ایم بی ای، محمد آفتا ب ایم بی ای، محمد اشفاق ، ڈاکٹر خورشید احمد، رفعت مغل، رعنا شمع نذیر، حاجی منیر حسین، مخدوم چشتی، محمد علی ، مسٹر پائول ، محمد سلیم، محمد حمزہ اور دیگر نے خطابا کرتے ہو ئے کہاکہ مقامی کمیونٹی تمام تر مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لندن کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشتگرد ی کے خاتمہ کے لیے ہمیں اپنا اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کے زریعہ سے نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہی کی طرف لیجا یا جا رہا ہے جس کی روک تھام قومی سطح پر بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگرد کمیونٹی کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جن کی سازشوں کو بے نقا ب کرنا ہماری اولین اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر لندن سانحہ میں ہلاک ہو نے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker