یو۔کے نیوز

حکومت پاکستان مقدس مقامات درگا ہو ں مساجد اور مدارس کے تحفظ کو یقینی بنائے ، جما عت اہل سنت برطانیہ

برمنگھم(سپیشل رپورٹ) جماعت اہل سنت برطانیہ کے قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ،علامہ غلام ربانی افغانی ،علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندی،صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ،علامہ حافظ سعیداحمد مکی، علامہ سید ظفراللہ شاہ، علامہ سید فاروق شاہ، علامہ مفتی محبوب قادری اور دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں درگاہ عالیہ حضرت لال شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ 76قیمتی جانوں کے نقصان 250 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہو ے کہا کہ دہشت گرد اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کر نے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ قائدین جماعت اہل سنت بر طا نیہ نے حکومت پاکستان، مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کے مراحل پر نظر ثانی کریں کیونکہ دہشت گردوں کے دوبارہ حملے انکی نئی حکمت عملی ہے۔ قائدین جماعت اہل سنت برطانیہ نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پاکستان کے تمام مقدس مقامات ،درگاہوں ،مساجد ،مدارس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائےقائدین جماعت اہل سنت برطانیہ نے شہدا کی درجات کی بلندی کےلیے دعا کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا ء کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کوصحت کاملا وعاجلا نصیب فرما ئےآمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker