یو۔کے نیوز

دھنک میو زیکل اکیڈمی کے زیر اہتمام موسیقی کے چاہنے والو ں کے لیے ہفت روزہ گیت وغزل شام کا آغاز

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عوام الناس کی تفریح کے حوالہ سے مقامی سطح پر ہفت روزہ میو زیکل شام کا آغاز کیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق دھنک میوزیکل اکیڈمی کے زیر اہتمام اور خلیل انجم سنیئر تبلہ نواز کی زیر نگرانی مقامی سطح پر گیتوں کے ساتھ شگف رکھنے والو ں کے لیے ہفت روزہ میوزیکل شام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں نامور فنکا ر استاد قمر علی خان اور مینا کما ری کے علاوہ دیگر فنکا ر پنجابی اردو انگلش گیتوں اور غزلو ں سے شرکا ء محفل کو محضوظ کریں گے ۔ اسی سلسلہ کی پہلی شام کے آغاز پر معروف کا روبا ری شخصیت نذیر اعوان، عابد خان، محمد وحید ، آفتاب ،سید اصغر حسین شاہ، مسز نوشابہ حسین شاہ، لالہ عبد القدیر، شگفتہ حامد خان، شبنم خلجی ، نجمہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خلیل انجم نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہاکہ ایسی تفریحی سرگرمیو ں کے آغاز سے موسیقی کے ساتھذوق و شوق رکھنے والو ں کی نہ صرف پیا س بجھائی جا ئے گی بلکہ شوقیہ گانے والو ں کو بھی ایک مو ئثر پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے گا کہ جہا ں نہ صرف وہ اپنے دل کی خواہش کا عملی اظہا ر کرنے کے ساتھ ساتھ سنیئر فنکا رو ں اور موسیقا رو ں سے کچھ سیکھ بھی سکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker