یو۔کے نیوز

اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر میں کرسمس کی رنگا رنگ تقریب


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر میں کرسمس کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔ بزرگ افراد کی تفریح اور وقت گزاری کے لیے اندرون خانہ تفریحی سرگرمیو ں کا انتظام مو جود تھا ۔ایس پی گوئیل ، ایم آئی سڈل ، محمد اقبال، اے چوہان، ایچ سنگھ، کے سنگھ، شیریں بیگ ، عینی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر اپنا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ لو گ جو طویل عمری میں تنہا ئی اور اکیلے پن کا شکا ر ہو جا تے ہیں ان کی زندگی کو خوشیو ں اور اچھے لمحات سے بھرپور بنا نے کے لیے ایسی تفریحی سرگرمیا ں بے حد ضروری ہیں ۔ درحقیقت تنہا ئی کا شکا ر بزرگ افراد بیما ریو ں اور مایوسی کے اندر مبتلا ء ہو جا تے ہیں ان کے لیے ایسے پروگرامات خوشگوار زندگی کی علا مت ہیں ۔ اس موقع پر کرسمس اور خوشیو ں بھرے گیت بھی گا ئے گئے ۔ اپنا گھر میں تسلسل کے ساتھ وقت گزارنے والے بزرگ خواتین و حضرات کا کہنا تھا کہ اپنے ہم عمر افراد کے ساتھ وقت گزارنے اور ایک دوسرے کے ساتھ خیالا ت کے تبا دلہ سے دلی اطمینا ن نصیب ہو تا ہے ۔ کمیونٹی کو بھی چا ہیے کہ ایسے بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے اداروں کے ساتھ تعاون ضرور کیا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker