یو۔کے نیوز

یو رپ اور برطانیہ میں حقیقی اسلامی انقلا ب روحانیت کا متقاضی ہے ،صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنا ت شاہ

ضیاء الا مہ فا ئو نڈیشن کے زیر اہتمام دینی وعلمی اداروں کا قیا م در حقیقت حضور ضیاء الا مت پیر محمد کرم شاہ الا زہریؒ کے خوابو ں کی تعبیر ہے
دنیا کو دہشتگردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت ،جا رحیت اور نفرت سے محفوظ بنانے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے معتارف کروانا ہو گا 
دینی درسگا ہو ں اور اداروں کا قیام بنیا دی مقصد ہی امن کا فروغ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کو دوسروں تک باہم پہنچانا ہے
مسلم امہ کے عروج اور کھوئے ہو ئے وقار کے حصول کے لیے اپنا رشتہ مساجد اور قرآن پاک سے مستحکم بنانا ہوگا، سلطان فیا ض الحسن قادری
grand opening Zia ul ummah centre
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو رپ اور برطانیہ میں حقیقی اسلامی انقلا ب روحانیت کا متقاضی ہے ، ضیاء الا مہ فا ئو نڈیشن کے زیر اہتمام دینی فکری وعلمی اداروں کا قیا م در حقیقت حضور ضیاء الا مت پیر محمد کرم شاہ الا زہریؒ کے خوابو ں کی تعبیر ہے ، دنیا کو دہشتگردی انتہا پسندی جا رحیت اور نفرت سے محفوظ بنانے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے معتارف کروانا ہو گا ، دینی اداروں کا قیام اور ان کا مقصد ہی امن کا فروغ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کو دوسروں تک پہنچانا ہے ، مسلم امہ کے عروج اور کھوئے ہو ئے وقار کے حصول کے لیے اپنا رشتہ مساجد اور قرآن پاک سے مستحکم کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پاکستان و سجا دہ نشین بھیرہ شریف صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنا ت شاہ نے یہا ں ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین کی با قاعدہ افتتا حی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری سروری سجا دہ نشین حضرت سخی سلطان با ہو ؒ ، پیر سید منور حسین شاہ جما عتی سجا دہ نشین امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ ؒ علی پو ر سیداں شریف ، مولانا عبد البا ری چشتی ،پیرذادہ امد اد حسین چشتی ،صا حبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ ، مفتی محمد گل رحمن قا دری ، مولانا عبد العزیز چشتی ، صاحبزادہ محمد برکات احمد چشتی ، مولانا سید ظفر اللہ شاہ، مفتی محمد خالد مدنی ، مولانا پیر رضا المصطفیٰ ، ڈاکٹر مشرف حسین ،ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، بیر سٹر مچل گیز، ڈاکٹر ریو یندر جین کرسٹو فر ، مولانا حافظ فضل ضیاء ، علامہ محمد حسن ربانی ، سید محمد اسد اللہ شاہ، محمد الطاف عباسی ، مولانا محمد تمیز الد ین ،صوفی محمد جا وید اختر، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، کونسلر محمد شفیق شاہ، کونسلر محمد ادریس ، راجہ محمد اشتیا ق ، علامہ محمد فضل حق قا دری، علامہ محمد زین ہو د ، صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیض پو ری ، مفتی محمد خالد مدنی ، پیرذادہ بختیا ر حسین چشتی، علامہ حسن ربانی ، علامہ محمد ارشد جمیل ، محمد مسعود عالم ، علامہ محمد نذیر مہروی ، صاحبزادہ حافظ سعید احمد مکی ، علامہ محمد فرحان صدیقی ،علامہ محمد طا ہر کیانی ، محمد اشفا ق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر محمد امین الحسنا ت شاہ نے کہا کہ مسلم امہ کو اپنے حقوق سے زیا دہ اپنے فرائض پر تو جہ دینا ہو گی یہی ہما ری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا سرمائیہ ہے ۔ صاحبزادہ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری نے کہاکہ موجود ہ دور کے تنا ظر میں بد امنی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلا ف علم جہا د بلند کرتے ہو ئے خانقا ہو ں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ بوسنیا فلسطین شام کشمیر ایران عراق برما افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلم امہ پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہو ں نے کہاکہ اسلام نہ تو دہشتگردی کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی دہشتگردوں کا حامی ہے ۔ پیر ذادہ امداد حسین چشتی نے کہاکہ مسلم امہ کے عروج اور کھو ئے ہو ئے وقا ر کے حصول کے لیے اپنا رشتہ مساجد اور قرآن سے مستحکم بنانا ہو گا ۔ مفتی محمد خالد مدنی نے کہاکہ ہسپتالوں کی زینت اسکے مریض جیل کی زینت اسکے قیدی اور مساجد کی زینت اسکے نما زی ہیں مساجد کی تعمیر و تزئین کے ساتھ ساتھ اسکی آبا د کاری کے حوالہ سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ علامہ حسن ربانی نے کہاکہ دین متین کی خدمت میں ہی عظمت کا راز مخفی ہے ۔ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہاکہ ہمیں اپنے پیر و مرشد حضور ضیاء الامت کی نصیحت تھی کہ دنیا میں ہر وہ کام کیا جا ئے جو لوگوں کی ضرورت ہو فیض رساں ہو اور جس کی آنے والی نسلوں کو ضرورت ہو ۔ افتتا حی تقریب سے ڈاکٹر مشرف حسین ، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، صاحبزادہ برکا ت احمد چشتی ،  بیر سٹر مچل گیز، ڈاکٹر ریو یندر جین کرسٹو فر ، مولانا حافظ فضل ضیاء ، علامہ محمد حسن ربانی ، سید محمد اسد اللہ شاہ اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ اس روحانی وجدانی مذہبی اور علمی محفل پاک کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی مو اخات گلوبل پیس کا عالمگیر پیغام دیا گیا ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker