یو۔کے نیوز

کمیونٹی خدما ت پر لوکل لیڈرز ایوارڈ عبد اللہ رحمن نے اپنےنام کرلیا

abdullah rehman

لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) لوکل لیڈرز ایوارڈ کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام برطانیہ کے دارلخلا فہ لندن میں ہوا جس میں ملک بھر سے معروف سیاسی سماجی مذہبی و کا روبا ری شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی اس اہم تقریب میں 38 سماجی و فلا حی شخصیا ت جنہو ں نے کمیونٹی کی حقیقی بھلا ئی اور ریلیف کے لیے رضاکا رانہ طور پر خدما ت سرانجام دیں ان میں سے شارٹ لسٹ ہونے والے  10 خو ش نصیبوں کو لوکل لیڈر ز ایوارڈ سے نوازاگیا جبکہ با قی 28 شخصیا ت کو تو صیفی اسنا د دی گئیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ کمیونٹی فورم کے سربراہ کشمیری نثراد برطانوی شہری عبد اللہ رحمن کو انکی کمیونٹی کے لیے بے مثال اور نمایا ں خدما ت پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیا ت نے انہیں مبارکبا د پیش کیں۔یا رہے کہ عبد اللہ رحمن گذشتہ روز کوئین ایوارڈ ایم بی ای بھی حاصل کرچکے ہیں ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker