یو۔کے نیوز

کشمیر پاکستان کی شہ رگ بھا رت ظلم و جبر سے رشتہ کمزور نہیں کر سکتا ،پیر سید منور حسین شاہ جما عتی

 
سری نگر میں کشمیری بھا ئیو ں سے حقیقی اظہا ر یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنا ہو گی دشمن کو مظلوم کشمیریوں کے خون کی ہولی نہیں کھیلنے دیں گے، محمد سعید مغل ، چو ہدری شاہنوا ز ، مولانا سید ظفراللہ شاہ، پیر محمد تبسم بشیر اویسی ، راجہ محمد اشتیا ق ، انجم جرال، واجد برکی ، محمد ایوب سرکھوی، قا ری محمد سلیم نقشبندی ، محمد شریف مغل ، وقا ر کیانی ، صاحبزادہ
محمد رفیق چشتی، محمد غالب ، علامہ محمد نذیر مہروی اور دیگر کا اظہا ر خیال 
Group Photo Kashmir Meeting Brumme UK
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کشمیر پاکستان کی شہ رگ بھا رت ظلم و جبر سے رشتہ کمزور نہیں کر سکتا ، سری نگر میں کشمیری بھا ئیو ں سے حقیقی اظہا ر یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنا ہو گی دشمن کو مظلوم کشمیریوں کے خون کی ہولی نہیں کھیلنے دیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں مہر الملت کمیونٹی سنٹر میں مقبوضہ کشمیری میں نہتے کشمیریوں کی شہا دتوں کے ردعمل میں ایک اہم نشست میں اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ ممتاز روحانی و مذہبی شخصیت سجادہ نشین امیر ملت پیر سید محمد جما عت علی شاہ علی پو ر سیداں شریف پیر سید محمد منور حسین شاہ جماعتی نے صدارت کی جبکہ اس موقع پر مولانا سید ظفر اللہ شاہ ، پیر محمد تبسم بشیر اویسی ، محمد واجد بر کی ، محمد ایوب سرکھوی ، قا ری محمد سلیم نقشبندی ، راجہ محمد اشتیا ق ، انجم جرال،رعنا شمع نذیر ،سید نعمان حسین شاہ جما عتی ، محمد غالب ، وقا ر کیانی ، محمد شریف مغل ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، علامہ محمد نذیر مہروی ، چو ہدری محمد امین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا کی تو جہ مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والے ظلم و تشدد کی طرف مبذول کروانا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں پر بھا رت آئے روز گذشتہ ۰۷ سالوں سے ظلم و جبر کے پہاڑ گراتا چلا آرہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر آنسو گیس اور جد ید کیمیا ئی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جس سے کئی کشمیری نوجوان اور مرد و خوتین آنکھوں کی روشنی کھو بیٹھے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانی حقوق کے علمبردار بھا رت کی طرف سے ڈھا ئے جا نے والے مظالم پر بھی کوئی ردعمل کا اظہا ر کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی ہا ئی کمشنر اور سفارت خانوں کے با ہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جا ئے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ۵۱ اگست کو پو رے برطانیہ سے پاکستانی کشمیر ی اور انسانیت کا دردر رکھنے والی عوام نکلے گی اور پو ری دنیا کے سامنے بھا رت کا مکروح چہرہ بے نقا ب کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker