ورلڈ نیوز

وزیراعظم نواز شریف کو دل کی کامیاب سرجری کے بعد ہوش آگی

وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کے ’’ہارلے اسٹریٹ کلینک‘‘ میں کی گئی ۔ فوٹو:آئی این پی

لندن:  وزیراعظم نوازشریف کو دل کی کامیاب سرجری کے بعد ہوش آگیا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے مختصراً ملاقات کرائی۔ 

وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کے ’’ہارلے اسٹریٹ کلینک‘‘ میں کی گئی جہاں 3 سے 4 ڈاکٹروں نے آپریشن میں حصہ لیا اورآپریشن کم و بیش 4 گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس دوران کسی قسم کی کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی جس کے بعد انہیں  آئی سی یو منتقل کیا گیا جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کو مصنوعی تنفس سے بھی ہٹا دیا گیا اور اس دوران  وزیراعظم کو ہوش بھی آگیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دیدی، وزیراعظم کے اہل خانہ نے ان سے مختصراً  ملاقات کی  تاہم کسی کو بھی بات چیت کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف کی سرجری کے روز اسپتال میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر سخت پابندی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) کے کچھ کارکنان اسپتال کے باہر موجود تھے، اس کے علاوہ اسپتال کے باہر سادہ لباس میں ملبوس کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات تھے۔ وزیراعظم کی سرجری کے موقع پر ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی  شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود تھے۔

دل کی سرجری کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جس پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لیے دعائیں دیں۔

دوسری جانب لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا، اب وزیراعظم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادراسلامی ممالک میں خصوصی دعاؤں پر پاکستانیوں اور مسلمانوں کا وزیراعظم اور اپنی طر ف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم تندرست ہو کر جلد وطن واپس جائیں گے لیکن اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر مریم نوازشریف نے ٹوئٹر پر ان کی آئی سی یو سے تصویر بھی جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد میری زندگی ہیں، اللہ انہیں لمبی عمر دے اور صحت یاب کرے جب کہ مریم نواز نے قوم سے بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔

My father …… The LOVE of my life … Allah bless you with a long life & perfect health …. Ameen ❤️

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker