ورلڈ نیوز

ماہ ستمبر ہمیشہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے ستمگررہا ,الطاف شاہد

 

بھارت جومرضی کرلے وہ 6ستمبر1965ء والی ہزیمت فراموش نہیں کرسکتا پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ ماہ ستمبر ہمیشہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے ستمگررہا۔پڑوسی ملک بھارت جومرضی کرلے وہ 6ستمبر1965ء والی ہزیمت اورشرمناک شکست فراموش نہیں کرسکتا۔پاکستان کے ہوتے ہوئے بھارت کو جنوبی ایشیاء کی تھانیداری نصیب نہیں ہوگی۔پاکستان کے سپہ سالاراعظم جنرل راحیل شریف کانریندرمودی اور”را”کی مداخلت اورسازشوں بارے بیان قوم کاترجمان ہے۔جنرل راحیل شریف پاکستان کے دشمن اندرونی وبیرونی عناصر کے اعصاب پرسوار ہیں۔افواج پاکستان کی قیام امن کیلئے کمٹمنٹ اور جہدمسلسل قابل قدراورقابل داد ہے۔سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانا افواج پاکستان کامشن ہے۔پاکستان میں امن وآشتی ،سیاسی ومعاشی استحکام اورکرپشن کیخلاف آپریشن کے سلسلہ میں جنرل راحیل شریف کی خدمات کوکسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وہ یوم دفاع کے سلسلہ میں اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیورعوام ایک زندہ قوم ہیں اورایک زندہ قوم کی حیثیت سے آج یوم دفاع شایان شان اندازسے اورتجدیدعہد کے ساتھ منایا جائے گا۔6ستمبر 1965ء کادن ایک تاریخی دن ہے ،اس روز افواج پاکستان نے دشمن افواج کوہرمحاذ پردھول چٹائی اورشرمناک شکست سے دوچارکیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کافطری دشمن ہروقت کسی نہ کسی سازش میں لگارہتا ہے مگر ہماری بہادرافواج کے ہوتے ہوئے وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہوگا۔آج بھی پاکستان کادفاع اورافواج پاکستان کاکمانڈاینڈکنٹرول جنرل راحیل شریف کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اورکارکنان اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی پشت پرکھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker