ورلڈ نیوز

سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم کو یرغمال بنالیا ہے، صدر کا الزام

بیروت: لبنانی صدر مشیل عون نے الزام عائد کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے صدر مشیل عون نے سعودی حکام سے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے بعد وزیراعظم سعد الحریری ابھی تک لبنان واپس کیوں نہیں آئے، دراصل انہیں سعودی عرب میں یرغمال بنالیا گیا ہے اور وہ انتہائی مصبیت میں ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے جاری ہونے والا استعفیٰ بھی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
مشیل عون نے کہا کہ لبنان اپنے وزیراعظم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، اپنے استعفے کے بعد سے سعد الحریری سعودی عرب میں نظر بند ہیں جو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، سعد الحریری کے جبری استعفے سے لبنان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں گھسیٹا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے لبنان کے وزیرِاعظم سعد حریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر شدید تنقید کی تھی۔ سعد حریری وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سے سعودی عرب میں ہی ہیں اور دوبارہ منظرعام پر نہیں آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker