ورلڈ نیوز

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے ساڑھے 8 ارب کی سبسڈی دے گی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور جی ایس ٹی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے کی تجویزدی تھی۔ وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں  پیٹرول فی لیٹر 85 پیسے، ڈیزل 6 روپے 69 پیسے،مٹی کا تیل 3 روپے 97 پیسے، ہائی اوکٹین  2 روپے 18 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں  میں  اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے پٹرولیم کی موجودہ قمیتیں  برقرار رہیں  گی، اس سلسلے میں  وفاقی حکومت ساڑھے 8 ارب کی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات میں  ردو بدل کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker