یو۔کے نیوز

جمہو ری تقا ضا ،سیاسی عما ئدین مسلم لیگ کی کامیابی پر سر تسلیم خم کرلیں ، سردار محمد طا ہر تبسم

Congratulations to PMLN A J & K

لندن (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمہو ری تقاضا تمام سیاسی عمائدین مسلم لیگ کی کامیابی پر سر تسلیم خم کرلیں ، موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ہی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کی ترجمانی کے لیے موذوں ترین جما عت ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر ممتاز کشمیری دانشور و سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد طا ہر تبسم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں بے مثال کامیابی کے بعد مسلم لیگی قائدین راجہ فاروق حیدر خان، چو ہدری طا رق فاروق، شاہ غلام قادر ، ڈاکٹر نجیب نقی ، چوہدری محمد سعید اور سربراہ جمو ں وکشمیر پیپلز پارٹی سردار خالد ابراہیم کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سیاہ ترین دور حکومت میںکشمیری عوام کا جو احتصال کیا ہے اسکی نظیر سابقہ ادوار میں نہیں ملتی ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت پر زرداری اور فریالی ٹولہ مسلط رہا جنہو ں نے کشمیری قوم کے وقا ر، قومیت اور شناخت کو بے حد نقصان پہنچایا ۔ انہو ں نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے حالیہ انتخابات میں اکثریتی کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آزادکشمیر ہی کشمیری قوم کی امنگوں اور خواہشات کامحورو مرکز ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کشمیری قوم وقت کی نزاقت کو سمجھتے ہو ئے مسلم لیگی قائدین کے ہا تھ مضبوط کرے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جمہو ری اقدار کو فرغ دیتے ہو ئےپاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کو چاہیے کہ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہو تے ہو ئے عوام الناس سے کیے ہو ئے وعدے بروقت پورے کرتے ہو ئے کسی بھی ہوائی اعلان سے مکمل گریز کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker