یو۔کے نیوز

برطانوی ریفرنڈم ، پا سپورٹ اور یو رپین یونین ؟

David Cameron and Nigel Farage

لندن (سپیشل رپورٹ)برطانوی عوام نے چار عشروں تک یورپی یونین کا حصہ رہنے کے بعد اس سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدۂ لزبن کے آرٹیکل 50 کے تحت عوامی فیصلے کی روشنی میں برطانوی وزیر اعظم کو یورپی یونین سے علیحدگی کی باضابطہ درخواست کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ ایسی درخواست اگلا وزیر اعظم ہی کرے۔جب برطانوی وزیر اعظم یونین سے علیحدگی کی باقاعدہ درخواست کرے گا اس تاریخ کے دو برس کے اندر اس مرحلے کو مکمل کیا جانا لازم ہے۔ علیحدگی کی اس معیاد میں صرف اسی صورت اضافہ ہو سکتا ہے جب یورپی یونین کے تمام اراکین متفقہ طور اس کی منظوری دیں۔کیا ہمیں نیا پاسپورٹ چاہیے ہو گا؟آپ نے دیکھا ہوگا کہ برطانوی پاسپورٹ کے اولین صفحے پر یورپی یونین لکھا ہوا ہے۔لیکن پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لفظ مٹانے کی فوری ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ برطانیہ اس وقت تک یورپی یونین کا حصہ رہے گا جب تک اس کی علیحدگی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ لہذا اگر آپ اس موسم گرما میں یورپ کا دورہ کر رہے تو آپ موجودہ پاسپورٹ کے ساتھ ہی سفر کر پائیں گے۔برطانیہ کی یورپی یونین سے باقاعدہ علیحدگی کے بعد شاید برطانوی پاسپورٹ کو تبدیل کرنا ہوگا۔اس کے بارے میں کچھ یقین سےنہیں کہا جا سکتا کہ پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لفظ مٹانے کے لیے تمام برطانوی پاسپورٹ بدلے جائیں گے یا ان کی مدت کے خاتمے پر بدلا جائے گا۔کیا یورپی ہیلتھ انشورنش کارڈ اب بھی مانا جائےگا؟یورپی ہیلتھ انشورنس کارڈ کسی بھی سیاح کو یورپی یونین کےعلاوہ سوئٹزرلینڈ، ناروے اور آئس لینڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کرتا ہے۔یہ کارڈ بھی اس وقت تک کارآمد رہے گا جب تک برطانیہ کی یورپی یونین سے باقاعدہ علیحدگی نہیں ہو جاتی۔یورپی یونین سے باقاعدہ علیحدگی کے بعد ممکن ہے کہ برطانیہ ناروے اور آئس لینڈ کی طرح یورپی اکنامک ایریا میں رہنے کےحوالے سے کوئی معاہدہ کر لے اور اس صورت میں یورپی ہیلتھ انشورنش کارڈ کارآمد رہیں گے۔اگر برطانیہ یورپی اکنامک ایریا کا معاہدہ نہ بھی کرسکا تو وہ یورپی ممالک کے ساتھ ایسے وہ دو طرفہ معاہدے کر سکتا ہے جیسا کہ اس نے روس، آسٹریلیا، اور اسرائیل سے کر رکھے ہیں جہاں برطانوی شہریوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کی جاتی ہے۔کیا یورپی ممالک کے لیے ویزہ چاہیے ہو گا؟جب تک برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سےعلیحدہ نہیں ہو جاتا برطانوی شہری یورپی یونین کے ممالک کا سفر کر سکیں گے۔یہ ممکن ہے کہ برطانیہ سنگل مارکیٹ میں رہنے کے لیے آزادنہ سفر کی شرط مان لے۔ اگر ایسا ہوگیا تو پھر برطانوی بھی باآسانی یورپی ممالک کا سفر کر سکیں گے۔اگر ایسا نہ بھی ہوا تو برطانوی شہریوں کے دوسرے یورپی ممالک میں مستقل قیام پر تو شاید قدغنیں لگ جائیں لیکن سیاحت کی ترقی کے لیے سفر پر پابندیاں لگنے کا امکان بہت کم ہے۔برطانیہ کے یورپی اکنامک زون کے ممالک کے علاوہ کئی ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود ہیں جس کے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے نوے دن کے لیے کسی دوسرے ملک میں رہ سکتے ہیں۔ایسا ممکن ہے کہ برطانیہ بھی یورپی ممالک کے ساتھ بھی ایسے ہی معاہدے کر لے۔یورپی ڈرائیوانگ لائسنس کا کیا بنے گا؟اگر آپ کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے تو اس کے بائیں جانب یورپی یونین کا جھنڈا اور درمیان میں یو کے لکھا ہوگا۔برطانوی لائسنس پر وہ تمام عبارت لکھی ہے جو دوسرے یورپی ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس پر لکھی ہوتی ہے۔ جب تک برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک موجودہ لائسنس ہی چلے گا۔ اگر برطانیہ نے اس حوالے سے یورپی ممالک کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو ایسی صورت میں اسے ڈرائیونگ لائسنس کاڈیزاین تبدیل کرنا ہوگا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت کے خاتمے پر نئے ڈیزائن کے لائسنس کا اجرا کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker