یو۔کے نیوز

افطا ر ڈنر اور ایک شام نجم شیراز کے نام

najam sheraz iftaar dinner

مانچسٹر ( پریس ریلیز) مسلم چیریٹی برطانیہ کا عثمانیہ ھال میں افطار ڈنر کا انعقاد تفصیلات کے مطابق مسلم چیریٹی برطانیہ نے مقامی ھال میں افطار ڈنر  انعقاد کیا۔ حبیب ملک نے یہ پروگرام مقامی ریڈیو سٹیشن ایشین ساؤنڈ کے تعاون سے سجایا تھا جس میں برطانیہ کہ طول و عرض سے اہم شخصیات نے شرکت کر کے اس تقریب کو مزید چار چاند لگا دئیے تھے۔اس موقع پر ممتاز برطانوی سکالر گو ہر الماس خان، کرنل محمد اعظم قادری،فرزانہ افضل، زرقا احمد ، غضنفراخلا ص خان، معروف بٹ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس پروگرام میں شرکت کیلیے شام نشید گروپ خصوصی طور پر تشریف لاۓ تھے اور انھوں نے اپنے مخصوص انداز سے حاضرین محفل پر وجد کی سی کیفیت برپا کر دی۔ معروف پاکستانی سنگر اور حمد گو نجم شیراز بھی اس تقریب میں شرکت کیلیے پاکستان سے آکر شامل ہویے اور انھوں نے بھی اپنے کلام سے عوام کو محظوظ کیا۔ معروف پیرزادہ نے مسلم چیریٹی کے منصوبہ جات بارے حاضرین کو بریف کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل اور منصوبہ جات کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا اس تقریب میں لوگوں نے دل کھول کر مسلم چیریٹی کے ساتھ تعاون کیا ۔

najam sheraz iftaar dinner 2

najam sheraz iftaar dinner 3

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker