یو۔کے نیوز

استاد حامد علی خان کا مقامی ہال میں اپنے نام منعقدہ ایک حسین شام

بر منگھم: فنکا ر کا کوئی دھرم اور فرقہ نہیں ہوتا ہے: استاد حامد علی خان کا مقامی ہال میں اپنے نام منعقدہ ایک حسین شام میں گفتگو

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) فنکار سرحدوں کا نہیں پرستاروں کی محبت اور داد کا محتاج ہوتا ہے، دنیا بھر میں سفر کے

70652475-b0b5-41db-8c6a-f5a4f66cd08d

باوجود کسی بھی ملک میں بیگانہ پن محسوس نہیں ہوتاہر چا ہنے والا اپنا ہمسفر ہے ہندو ہو یا مسلم ہمارا کسی سے کوئی بیر نہیں، ہمارا

beec9cb0-5171-476f-af07-1d748ea192d6

فن ہمیں دوسروں سے محبت اور دوستی کا احساس پیدا کرتا ہے بلا امتیاز ہر مذہب کا ماننے والا ہما رے لیے قابل عزت و احترام ہے،

bd9aacac-751c-4db1-aba8-8e827491d327

 

bad963e1-9784-48c8-b6ec-a35c405028a7

 

16233749-c977-4a05-8d4a-2878b0d996d9

 

9021437b-0484-4e4d-bd98-ee2b5b1d06c9

 

681be8e8-254e-4393-ad52-d1eeac647a33

 

552d047c-28a0-462a-b80d-1392c0321f16

 

fde9fca2-9cae-4aa8-b18d-f37250d6687e

 

ebfac7a8-706a-4115-bed0-6992887d5ea5

 

e74d42fc-6426-4d7f-98be-48893adf6148

 

e26c4211-318d-4ba5-84f3-983737c699fa

 

a014ee91-4ad3-462f-a8df-8e3673bf1eb0

 

e7a427df-d678-428a-8cee-d8c3d08780e3

 

af254cc5-4352-45d3-85fe-9716ceaa9a6c

 

cab0ab7c-2902-43c6-b884-5da381dd6863

موسیقی کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلا اصول ہی یہی ہے اپنے سننے اور چا ہنے والوں سے محبت کی جا ئے فنکا ر کا کوئی دھرم اور فرقہ نہیں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر پاکستان میں غزل گائیکی میں نامور فنکار استاد حامد علی خان نے یہا ں مقامی ہال میں اپنے نام منعقدہ ایک حسین شام میں پرفارمنس کے دوران کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ریڈیو پرزنٹراکرام مرزا نے سرانجام دیے جبکہ اس حسین شام کو سجا نے میں جن تنظیما ت اور اداروں نے تعاون کیا ان میں برٹ ایشیاء، امبر ریڈیو، پنجیری پروڈکشن، ایس سی اے ای، روڈ ٹو جنت، یو کے ٹائمز، ایسٹ اینڈ،بیسٹ ویسٹرن، میٹریکس ری لوڈڈ،کمیو نیکیشن اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر استا د حامد علی خان کے علاوہ جس وہرا اور محمد یوسف نے بھی محمد رفیع کی آواز میں اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا جبکہ ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود،سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری،کونسلر محمد اخلا ق، کونسلر حبیب الرحمن، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر بشارت داد،عطاء الحق چیف ایڈیٹر یو کے ٹا ئمزلندن، عرفان سلطان، دیویندر پرساد، ڈاکٹر چترا، رمیش الیگزینڈر، شگفتہ حامد خان، ڈا کٹر عبد الباسط، گورمیج سنگھ، ناہید نیازی، چو ہدری اسلم وسن، شمع جنجوعہ، محمد ایوب ایم بی ای، سلمیٰ شوکت،پریا سنگھ، سریہ خاتون، معین قاضی، زرینہ، شازیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔استاد حامد علی خان نے کہاکہ برمنگھم میں پہلی دفع پرفامنس کرکے دلی مسرت محسوس ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہو بھا رت یا برطانیہ فنکار کے لیے کوئی بھی سرحد رکاوٹ کا باعث نہیں ہو نی چاہیے بلکہ وسعت قلبی اور نظری سے ہر دیس کو ہی اپنا دیس سمجھنا چا ہیے۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے ہم وطنوں نے جس قدر محبتوں اور چا ہتوں سے نوازا ہے ہمیشہ یا د رہے گا۔ انہو ں نے با العموم تمام کمیونٹیز اور با الخصوص پاکستانی کمیونٹی کو اپنا پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنے ملک کی ثقافت روایات اور تہذیب و تمدن کو خود اپناتے ہو ئے اپنی آنے والی نسلوں میں بھی متعارف کرواتے رہیں تاکہ برطانیہ یو رپ اور دیگر ممالک میں بسنے والی نوجوان نسل کو بھی اپنے وطن عزیز کی محبت اور اہمیت کا احساس بیدار رہے۔ انہو ں نے کہاکہ انسانیت کے ناطے ہمیں ہر ایک سے عزت و احترام اور پیار سے پیش آنا چا ہیے تاکہ تمام دوسری قوموں کے دلوں میں پاکستانی قوم کی محبت اور عزت و احترام اجا گر کی جاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن اپنے ملک کے بلا تنخواہ سفیر ہیں جن کا ہر ایک عمل ملک کی نیک نامی یا بدنامی کا باعث بننے میں اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے شرکاء نے فنکار استاد حامد علی خان کے فن سے محظوظ ہو تے ہو ئے بے حد سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker