کھیل

ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، احترام کرنا چاہیے، دھونی کا ناقدین کو جواب

دبئی: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔
حالیہ دنوں خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے جب کہ بہت سے سابق کرکٹرز کی جانب سے دھونی کو ٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
دھونی کا کہنا ہے کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلیے جنون اور جذبہ ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں، کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے ہر ایک تو ملک کیلیے نہیں کھیل پاتا، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں سست روی سے بیٹنگ کرنے پر ناقدین کی توپوں کا رخ دھونی کی طرف ہوگیا تھا۔
دھونی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ نتائج کی بجائے کسی عمل کے جاری رہنے پر یقین رکھتا ہوں، میں نتائج کی بابت زیادہ نہیں سوچتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker