یو۔کے نیوز

ملک نواز کی فتح کوٹلی حلقہ ایل اے 8عوام کی حقیقی جیت اور وفا شعاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، فراز احمد

Mlik Mohammed Nawaz & Faraz Ahmed

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )کوٹلی حلقہ ایل اے 8سے شیر کی جیت کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں آباد تھے، ملک نواز کی فتح کوٹلی کی عوام الناس کی حقیقی جیت اور وفا شعاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا رمعروف سیاسی رہنما فراز احمد نے حلقہ ایل اے 8 سے آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس اور پاکستان تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار اور سابق سنیئر وزیر ملک محمد نواز کی جیت کی خوشی میں مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے والے آج غیرت مند اہلیا ن کوٹلی سے منہ چھپا تے پھر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو یا اپو زیشن ملک محمد نواز کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک محمد نواز ایک غیور اور مخلص سیاست دان ہیں جن کا متبادل انکی زندگی میں کبھی بھی ممکن نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے والے فصلی بٹیرے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی آزادکشمیر کی عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں کسی قسم کا لالچ اور طمع انکی منزل سے ہر گز ہٹا نہیں سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حلقہ کی عوام کے حقیقی ترجمان اور مسیحا ملک محمد نواز ہے جن کی کامیابی عوام الناس کے لیے قابل اطمینان ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مخالفین کے لاکھ پر وپیگنڈہ اور خام خیالیوں کے باوجود ملک محمد نواز کی فتح حق و صداقت کی کامیابی و کامرانی کا اعلان ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے قائد کا ساتھ دینے والے تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker