یو۔کے نیوز

خواتین کو ذہنی دبائو سے نجا ت دلا نے کے لیے فلا حی تنظیم وی اینگیج کا قیام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہرسے ) ذہنی دبائوموجودہ حالات میں جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ، خواتین روز مرہ معمولات میں کئی پریشانیو ں کا شکا ر ہو جاتی ہیں جن کے اثرات بعض اوقات غیر معمولی نقصان اور پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ، تمام مرد حضرات کو چاہیے کہ خواتین کو ذہنی دبا ئو اور کشمکش سے محفوظ بنا نے کے لیے خوشگوار ماحول اور مثبت تفریحی سرگرمیا ں ضرور فراہم کریں ۔ ان خیالات کا اظہا ر فلا حی تنظیم وی اینگیج کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے تنظیم کے عہدیداران مسز صائمہ ، مہ جبین اور ہما ء خان نے کیا ۔ اس موقع پرسابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری،کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر عنصر علی خان،کونسلر حبیب الرحمن، ادیبہ ، رفعت مغل، عطیہ رانی، صائمہ ہا رون، مسز سمیرا فرخ،زینب خان، شازیہ ،شکیلہ رشید، نذیر اعوان ، عبد الوحید، عابد خان، نجمہ حفیظ ،مسز نواز خان،شبینہ، حدیبہ شاہ، راجہ محمد اشتیا ق ،محمد زبیر خان،سریہ خاتون،سید محمد علی ، غزالہ احمد، راجہ محمد فاروق ،اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مسز صائمہ کا کہنا تھا کہ آج خواتین زیادہ تر ذہنی دبائو کا شکا ر رہتی ہیں اپنے غم کو کسی کو بتا ئے بغیر دکھ درد سہتی ہیں جس کی وجہ سے کئی بیماریو ں میں مبتلاء ہو جاتی ہیں ایسی خواتین کے لیے اس چیرٹی کی بنیا د رکھی گئی ہے ۔ تا کہ انکو بے چینی ، اضطراب ، مایوسی ، تنہائی اور دیگر مسائل سے نکال کر ایک خوشگوار اور ترو تازہ زندگی کی طرف لایا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیروز گا ری ، ازدواجی تعلقات، دوران حمل، خاندانی دبا ئو ، زبردستی کی شادیا ں اور دیگر مسائل اس ذہنی دبا ئو اور پریشانی کو جنم دیتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جب کوئی خا تو ن خود کو اکیلا محسوس کرے اور ذہنی دبائو کے باعث تنہائی کا شکار ہو نے لگے تو اسوقت اگر اسے کوئی سہارا مل جا ئے تو اس کی بیماری میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی ہی کئی خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لیے فلا حی تنظیم وی اینگیج کی خواتین ہمہ وقت کوشاں رہیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker